ETV Bharat / state

Landmine blast In Poonch پونچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں چرواہا زخمی

author img

By

Published : May 25, 2023, 7:50 PM IST

Updated : May 25, 2023, 8:48 PM IST

پونچھ ضلع میں ایل او سی کے نزدیک جمعرات کے روز ایک بارودی سرنگ کی زد میں ایک 25 سالہ چرواہا شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ ڈسٹڑکٹ ہسپتال پونچھ میں زخمی نوجوان کی ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اسے مزید علاج کے لیے جموں جی ایم سی ریفر کیا گیا۔

Shepherd injured in landmine blast near LoC in Poonch
پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک دھماکہ، چرواہا زخمی

ونچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں چرواہا زخمی

پونچھ:ضلع پونچھ کے بڑی چیچیا کے قصبہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب کھیتوں میں پرانی بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک 25 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی نوجوان کو فروی طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال پونچھ لایا گیا، ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اس سے مزید علاج کے لیے جموں ریفر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی سہ پہر ساڑے 3 بجے کے قریب25 سالہ محمد جاوید اقبال اپنے کھیتوں میں بکریاں چرا رہا تھا کہ اچانک اس کا قدم بارودی سرنگ پر پڑا۔ بارودی سرنگ پھٹنے سے نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگیا۔نوجوان کی ٹانگوں سرنگ سے کافی زخمی ہوئی ہے۔دھماکے کے بعد مقامی لوگوں اور فوج کے اہلکار نے موقع پر پہنچ گئے اور نوجوان کو فوری طور راجہ سکھ دیو سنگھ ڈسٹرکٹ ہسپتال پونچھ میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی ابتدائی مرہم پٹی کی گئی ہے۔

وہیں ڈاکٹروں کے مطابق دھماکے میں نوجوان کی ٹانگ کو مکمل طور پر نقصان پہنچا، مناسب علاج ہو سکتا ہے اس لیے نوجوان کو جموں ریفر کر دیا گیا۔نوجوان کی تشویشناک حالت دیکھ کر اور خاندان کی مالی حالت ٹھیک نہ ہونے کے بعد لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوج کی گڑھوال بٹالین نے مناسب علاج کے لیے بیس ہزار روپے کی نقد رقم دی۔

مزید پڑھیں: What Is IED Explosive آئی ای ڈی کیا ہے اور یہ کتنا خطرناک

بتادیں کہ بارودی سرنگ کے دھماکوں نے گزشتہ چند دہائیوں کے دوران جموں، اور کشمیر میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور عام شہریوں کی جانیں لی ہیں. وہیں ہزاروں لوگ ان دھماکوں کے بعد معذوری کی زندگی گزار رہے ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان نے جموں و کشمیر کے سرحوں پر 1965 اور 1971 کی جنگوں میں ہزاروں بارودی سرنگیں بچھائی تھیں،اگرچہ یہ جنگیں ختم ہو چکی ہیں تاہم یہ بارودی سرنگیں آج بھی زمین کے نیچے دبے ہوئے ہیں اور جب بھی ان سرنگوں پر کوئی بھی قدم رکھتا ہے تو یا تو وہ عمر بھر کیلئے معذور ہو جاتا ہے یا موت کی آغوش میں چلا جاتا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 8 دسمبر 2005 کو ہر سال 4 اپریل کو سرنگوں سے متعلق آگاہی کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا۔

Last Updated : May 25, 2023, 8:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.