ETV Bharat / state

مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد پونچھ میں تلاشی آپریشن شروع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 26, 2023, 8:13 PM IST

search-operation-intensified-after-suspect-movement-in-poonch-near-loc
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد پونچھ میں تلاشی آپریشن شروع

دفاعی ذرائع نے ایل او سی کے نزدیک جنگلی علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو سیل کیا ہے۔Search Operation In Poonch

پونچھ:مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد سکیورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے سرحدی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز مشتبہ عسکریت پسندوں کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج نے پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ذرائع کے مطابق فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔ دفاعی ذرائع نے ایل او سی کے نزدیک جنگلی علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو سیل کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فورسز کی اضافی کمک کو جنگلی علاقے کی اور روانہ کیا گیا ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ بتادیں کہ راجوری کے کالاکوٹ سیکٹر میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں پانچ فوجی جوانوں کی ہلاکت کے بعد راجوری اور پونچھ اضلاع کے سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پونچھ اور راجوری میں ایل او سی کے نزدیک سکیورٹی فورسز کی چوکسی بڑھائی گئی ہے جبکہ مقامی لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ مشکوک افراد کی نقل وحمل کے بارے میں فوری طور پر نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابط قائم کیا جائے۔
مزید پڑھیں:

پونچھ میں معاون عسکریت کے گھر سے پستول میگزین سمیت چھ راؤنڈ ضبط


یہ بھی یاد رہے کہ پولیس سربراہ آر آر سوین اور سولہ کارپس کمانڈر نے ہفتے کے روز راجوری اور پونچھ اضلاع کی سکیورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ پولیس چیف نے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ہیومن انٹیلی جنس کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ملی ٹینٹ معاونین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.