ETV Bharat / state

Road Accident In Poonch: پونچھ سرنکوٹ میں سڑک حادثہ، نو افراد ہلاک متعدد زخمی

author img

By

Published : Mar 31, 2022, 5:58 PM IST

Updated : Apr 1, 2022, 12:19 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے بفلیاز علاقے میں ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اب تک نو افراد ہلاک جب کہ دیگر آدھا درجن افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ چار افراد کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ Road Accident In Poonch surankote
road-accident-in-poonch-surankote-6-people-dead
پونچھ سرنکوٹ میں سڑک حادثہ، چھہ افراد ہلاک متعدد زخمی

پونچھ: تفصیلات کے مطابق ضلع پونچھ کے بفلیاز علاقے میں ایک ٹاٹا سومو گاڑی زیر نمبر JK12 2725 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اب تک نو افراد ہلاک جب کہ دیگر آدھا درجن افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ چار افراد کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے، جنہیں راجوری کے میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ Road Accident In Poonch surankoteسرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرنکوٹ پونچھ کے بفلیاز علاقے میں جمعرات کی سہ پہر کو باراتیوں سے بھری ایک سومو گاڑی تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس وجہ سے نو افراد ہلاک جب کہ آٹھ شدید طورپر زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے چھ افراد کو مردہ قرار دیا جب کہ آٹھ زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت نازک بنی ہوئی تھی، بعد ازاں اس میں مزید تین افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقامی رضاکار تنظیم ، پولیس اور آرمی نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جن میں سے چھ کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا جب کہ باقی آٹھ میں سے چار کی حالت اب بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated :Apr 1, 2022, 12:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.