ETV Bharat / state

Lightning Strike Kills man: پونچھ میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان کی موت

author img

By

Published : May 20, 2022, 12:51 PM IST

پونچھ میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان کی موت
پونچھ میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان کی موت

پونچھ کے تحصیل منڈی کے سٹیلا سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان اپنے گھر میں موبائل چارج لگا رہا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے سے اس کی موقع ہی موت واقع ہوگئی۔ Lightning strike

پونچھ : جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے ایک گاوں میں جمعے کی صبح آسمانی بجلی گرنے سے ایک 34 سالہ نوجوان کی موت ہوگئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے تحصیل منڈی کے سٹیلا سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان اپنے گھر میں موبائل چارج لگا رہا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ Lightning strikes

متوفی کی شناخت ارشاد احمد ولد جلال الدین کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ متوفی کی لاش کو قانونی و طبی کارروائیوں کے بعد لواحقین کے سپرد کیا گیا۔ Lightning strikes in Poonch

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.