ETV Bharat / state

Poonch Encounter مہلوک غیرملکی عسکریت پسند بڑی واردات کو انجام دینے کی فراق میں تھے، فوجی کمانڈر

author img

By

Published : Jul 18, 2023, 6:14 PM IST

پونچھ کے علاقے سندھرا میں سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن میں چا عدم شناخت عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ مہلوک جنگجووں میں سے بیشتر غیرملکی ہیں جن کی ابھی شناخت نہیں ہوئی ہے۔

Etv Bharatforeign-militants-killed-in-poonch-were-on-the-verge-of-carrying-out-a-major-attack-army-officer
ہلوک غیر ملکی عسکریت پسند بڑی واردات کو انجام دینے کی فراق میں تھے، فوجی کمانڈر

ہلوک غیر ملکی عسکریت پسند بڑی واردات کو انجام دینے کی فراق میں تھے، فوجی کمانڈر

پونچھ: فوج کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے سرنکوٹ پونچھ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مارے گئے عسکریت پسندوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مارے گئے عسکریت پسند غیر ملکی ہیں اور وہ بڑی واردات انجام دینے کی فراق میں تھے۔ فوجی کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کے تعاون سے ہی چار جنگجووں کو مار گرایا گیا جو یہ ثابت کرتا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگ محب وطن ہے اور وہ امن و امان کے خواہاں ہے۔ان باتوں کا اظہار پولیس اور فوج کے سینئر آفیسران نے پونچھ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

فوجی کمانڈربریگیڈیئر ایم پی سنگھ نے بتایا کہ 16جولائی کو اطلاع موصول ہوئی کہ سرنکوٹ کے سندرا علاقے میں جدید ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں کو دیکھا گیا ۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے فوری طورپر ملیٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا اور فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔ان کے مطابق 17جولائی کی سہ پہر کو جوں ہی سکیورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔

فوجی کمانڈ ر کے مطابق رات بھر سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔انہوں نے کہاکہ عسکریت پسندوں کو مار گرانے کی خاطر پیرا کمانڈوز کی بھی خدمات حاصل کی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ 18 جولائی کی صبح سیکورٹی فورسز نے تصادم کی جگہ تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران چار غیر ملکی جنگجووں کی لاشیں برآمد کی گئیں ۔ان کے مطابق مہلوک جنگجووں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ تصادم کی جگہ چار رائفلیں، آٹھ میگزین، دو پستول ، تین پستول میگزین اور 152گولیوں کے راونڈ برآمد کئے گئے۔

فوجی کمانڈر کے مطابق رائفلوں پر چینی کمپنی اور پستول پر پاکستانی نشانات پائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ جدید ہتھیاروں سے لیس ملی ٹینٹ پونچھ اوراس کے ملحقہ علاقوں میں تخریبی کارروائیوں کو انجام دے سکتے تھے لیکن اس سے قبل ہی سیکورٹی فورسز نے انہیں ہلاک کیا۔انہوں نے کہاکہ فوج اور پولیس نے مل کر اس آپریشن کو انجام تک پہنچایا۔ پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فوجی کمانڈر نے کہا کہ ہمارا پڑوسی یہاں پر امن و امان کو درہم برہم کرنے کی خاطر ملی ٹینٹوں کو بھیج رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سرحدوں پر تعینات افواج چو بیس گھنٹے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور کسی کو بھی اس طرف آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان کے مطابق ایل او سی پر تعینات افواج اس پار کشمیر پر نظر بنائے رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Encounter in Poonch پونچھ کے سندھرا علاقے میں چار عسکریت پسند ہلاک

مقامی لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے فوجی کمانڈر نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران مقامی لوگوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ لوگوں کے تعاون سے ہی چار غیر ملکی جنگجووں کو مار گرانے میں کامیابی ملی ہے۔فوجی کمانڈر کا کہنا تھا کہ مقامی لوگ سیکورٹی ایجنسیوں کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگ محب وطن ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.