ETV Bharat / state

Search Operation پونچھ: بھاٹہ دوڑیاں کے جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسند مخالف آپریشن

author img

By

Published : Jun 22, 2023, 7:16 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں و کشمیر بالخصوص سرحدی علاقوں میں کسی بھی مشتبہ نقل و حرکت پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا جاتا ہے۔ Search Operation

جموں: پونچھ ضلع کے بھاٹہ دوڑیاں علاقے میں سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بھاٹہ دوڑیاں کے جنگلی علاقے میں دو مشتبہ افراد کی نقل وحمل کے بعد عسکریت پسند مخالف آپریشن شروع کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پونچھ ضلع کے بھاٹہ دوڑیاں سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز تلاشی آپریشن شروع کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ چند مقامی لوگوں نے بھاٹہ دوڑیاں کے جنگلی علاقے میں دو مشتبہ افراد کو دیکھا اور فوری طور پر اس بارے میں سیکورٹی فورسز کو جانکاری فراہم کی چنانچہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ فوج نے ایک وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: پونچھ میں سکیورٹی فورسز الرٹ، کئی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع

بتادیں کہ 20اپریل کو بھاٹہ دوڑیاں کے جنگلی علاقے میں عسکریت پسندوں نے فوج کی ایک گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ فورسز اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر سرچ آپریشن کیا جاتا ہے جبکہ مشتبہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر بھی عسکریت پسند مخالف آپریشن کو انجام دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں دراندازی کو روکنے کے لئے بارڈر سکیورٹی فورسز اور دیگر سکیورٹی فورسز ہمیشہ الرٹ رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پونچھ میں مشتبہ سرگرمیاں، فوج اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.