ETV Bharat / state

Odisha Train Tragedy مردہ خانے کے طور پر استعمال ہونے والا اسکول منہدم ہوسکتا ہے

author img

By

Published : Jun 9, 2023, 10:01 AM IST

Odisha Train Tragedy
Odisha Train Tragedy

بالاسور میں ضلعی انتظامیہ اسکول کی عمارت کے اس حصے کو منہدم کر سکتی ہے جسے 2 جون کو ہونے والے المناک ٹرین حادثے کے بعد مردہ خانے کے طور پر استعمال کیا گیا تھا جس میں 288 افراد کی جانیں گئیں۔

بالاسور: بالاسرو ٹرین حادثہ کے بعد حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو بہناگا ہائی اسکول کی عمارت رکھا گیا تھا جس کو منہدم کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس المناک حادثے کے بعد لوگ اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے خوف زدہ ہیں۔ اس حادثہ میں 288 افراد ہلاک اور 1000 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ بالاسور کے کلکٹر دتاتریہ بھاؤ شندے نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے اسکول انتظامیہ اور مقامی نمائندے کے ساتھ میٹنگ کی ہے، جس میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ جس اسکول کی عمارت میں لاشیں رکھی گئی تھیں اسے منہدم کردیا جائے کیونکہ لوگوں کو اس کے بارے میں خوف پیدا ہو گیا اور ٹرین حادثہ کے بعد اسے مردہ خانے کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔

کلکٹر کا یہ بیان اسکول کے احاطے کا دورہ کرنے کے بعد آیا، جہاں بنگلورو-ہاؤڑا سپر فاسٹ ایکسپریس، شالیمار-چنئی سنٹرل کورومنڈیل ایکسپریس اور بالاسور کے بہناگا بازار اسٹیشن پر ایک مال بردار ٹرین کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں رکھی گئی تھیں۔ یہ ٹرین حادثہ 2 جون کو پیش آیا تھا جس میں 288 مسافر ہلاک ہوئے تھے۔ کلکٹر نے تقریباً 45 منٹ تک اسکول کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں:۔ Odisha Train Tragedy Death Toll اوڈیشہ ٹرین حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 288 ہوگئی

انہوں نے کہا کہ میں نے اسکول کی انتظامی کمیٹی، عملے اور مقامی نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس میں انہوں نے تجویز پیش کی کہ ایسبیستوس کی چھت والی عمارت کو گرا دیا جائے کیونکہ یہ پہلے سے بہت پرانی ہے اور لوگوں میں کچھ خدشات ہیں کیونکہ اسے مردہ خانے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ ان سے اس پر ایک قرارداد پاس کرنے کی درخواست کی ہے، جسے ضروری کارروائی کے لیے حکومت کو بھیجا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں یہ خیال کہ 'بھوت' عمارت میں موجود ہیں جو بے بنیاد ہے۔ اس کے بارے میں کوئی حقائق پر مبنی اعداد و شمار موجود نہیں ہیں۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم طلباء کی ترقی میں مدد کریں۔ اسکول کو تبدیل کیا گیا اور اسکول میں لیبارٹری قائم کی گئی۔ ہمیں سائنسی مزاج اور طریقہ کار پر توجہ دینی چاہیے اور افواہوں سے بچنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.