ETV Bharat / state

Road Accident In Odisha اوڈیشہ میں دردناک سڑک حادثہ، بارہ افراد ہلاک، متعدد زخمی

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 6:45 AM IST

Updated : Jun 26, 2023, 7:35 AM IST

ضلع گنجم میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو فوری طور ہر علاج کے لئے ایم کے سی جی میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Tragic road accident in Ganjam

Road Accident In Odisha
Road Accident In Odisha

گنجم: ریاست اوڈیشہ کے ضلع گنجم میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ جس میں 12 افراد کے ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز علی الصبح ضلع گنجم میں ایک او ایس آر ٹی سی بس اور ایک نجی بس کے درمیان تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 12 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ افسوسناک سڑک حادثہ گنجم ضلع کے دیگاپاہنڈی کے قریب پیش آیا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر اس حادثہ کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لیا اور فوری طور پر زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اوڈیشہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن بس اور پرائیویٹ بس کے تمام مسافروں کو برہم پور کے ایم کے سی جی میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

  • In a tragic bus accident last night near Khemundi college under Sanakhemundi tahasil,10 people died. 8 injured persons under treatment at MKCG Medical College, Berhampur. ₹30 thousands provided to each injured person for treatment under supervision of @Ganjam_Admin .

    — SRC, Govt of Odisha (@SRC_Odisha) June 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پولیس نے راحت و رسانی کا کام شروع کردیا ہے اور بس میں پھنسی لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ معلومات کے مطابق اوڈیشہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (او ایس آر ٹی سی) کی بس رائے گڑھ سے اڈیشہ کی راجدھانی بھونیشور جا رہی تھی۔ پیر کے اوائل میں او ایس آر ٹی سی بس ایک پرائیویٹ بس سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ دونوں بسوں کے اگلے حصے کو بری طرح نقصان پہنچا۔ اس سڑک حادثے میں کم از کم دس مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی اب مرنے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔ حادثے کی وجہ سے 8 دیگر مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں، جن کا برہم پور کے ایم کے سی جی اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ دیگر مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، جن کا قریبی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

ضلعی اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں، جہاں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ براتی ایک پرائیویٹ بس میں سفر کر رہے تھے، جو برہما پور علاقے کے کھنڈاڈیولی گاؤں سے واپس آ رہے تھے۔ حکام حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اوڈیشہ حکومت نے گنجم ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں ہر زخمی کو علاج کے لیے 30,000 روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Budaun Road Accident بدایوں میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک، متعدد زخمی

Last Updated :Jun 26, 2023, 7:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.