ETV Bharat / state

Domestic Violence in Aurangabad اورنگ آباد میں گھریلو تنازعہ میں نمایاں اضافہ

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 6:22 PM IST

اورنگ آباد
اورنگ آباد

اورنگ آباد پولیس کی خواتین سیل سے موصول ایک رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں 2226 معاملات درج کیے گئے ہیں۔ اس معاملہ پر ماہر نفسیات ڈاکٹر معراج کا کہنا ہے کہ اس کی ایک بڑی وجہ منشیات کا استعمال بھی ہے۔

اورنگ آباد

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں خواتین کے گھریلو تنازعہ کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اورنگ آباد پولیس کی خواتین سیل سے موصول ایک رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں 2226 معاملات درج کیے گئے ہیں۔ اس معاملہ پر ماہر نفسیات ڈاکٹر معراج کا کہنا ہے کہ اس کی ایک بڑی وجہ منشیات کا استعمال بھی ہے، کیونکہ نشہ کے استعمال کے بعد آدمی اپنے گھر میں جاکر خواتین سے مار پیٹ کرتا ہے جس کی وجہ سے خواتین پولیس میں شکایت درج کروا دیتی ہے۔

اورنگ آباد پولس کے ذریعہ چلائے جارہے اورنگ آباد پولیس ویومن ڈسپوٹ سینٹر میں درج شکایات کے مطابق خواتین سے متعلق گھریلو معاملات کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔


اس سے پتہ چلتا ہے کہ اورنگ آباد میں خواتین اور مردوں کے درمیان بہت زیادہ جھگڑے ہوتے ہیں اور ان مسائل کو دور کرنے کے لیے اورنگ آباد پولس نے خواتین کی شکایت سے متعلق سنٹر قائم کیا ہے، تاکہ متاثرہ پولس اسٹیشن جانے کے بجائے خواتین کے شکایت سنٹر میں جائیں،تاکہ ان کے مسائل دور ہو سکیں۔اس سنٹر میں شوہر اور بیوی کی کونسلنگ بھی کی جاتی ہے۔اگر ہم گزشتہ 1 سال کی بات کریں تو اس شکایتی مرکز میں پولس کے ذریعہ 581 لوگوں کی کاؤنسلنگ کی گئی ہے۔836 کیسز نمٹائے گئے ہیں۔175 مقدمات تھانے گئے ہیں اور خواتین کے شکایات سنٹر میں تقریباً 653 کیسز پر کارروائی ہو رہی ہے۔بڑھتے معاملے کے بارے میں جب ہم نے ماہر نفسیات سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی تحقیق کرنی ہے کہ خواتین کے اتنے زیادہ کیسز کیوں آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ ڈپریشن یا نشہ میں مبتلا ہو کر اپنے گھر والوں کو ہراساں کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ لوگ پریشان ہو کر پولیس سے شکایت کرتے ہیں یا خواتین کے شکایتی مرکز میں جاتے ہیں۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس بہت سے لوگ آتے ہیں جو نشہ کے عادی ہوتے ہیں۔ نشہ کرنا اور گھر میں دوسروں کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کرتے ہیں۔ ملازمت سے محروم افراگھر آکر گھر کے لوگوں سے لڑتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:Women are Taking SSC Exams in Aurangabad: تعلیم بالغان کا ادارہ خواتین کے خوابوں میں رنگ بھر رہا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.