ETV Bharat / state

Dalit Man Beaten To Death گاڑی چرانے کے الزام میں دلت نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 1:27 PM IST

مہاراشٹر کے جالنہ میں واقع بدنا پور تحصیل میں پانچ لوگوں نے ایک 32 سالہ دلت شخص کو موٹر سائیکل چوری کرنے کے الزام میں پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس واقعے کے منظرعام پر آنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے روڈ لینچنگ کے معاملے میں چار لوگوں کو گرفتار کرلیا۔

گاڑی چرانے کے الزام میں دلت نوجوان کی پیٹ پیٹ کرہلاک کردیا گیا
گاڑی چرانے کے الزام میں دلت نوجوان کی پیٹ پیٹ کرہلاک کردیا گیا

گاڑی چرانے کے الزام میں دلت نوجوان کی پیٹ پیٹ کرہلاک کردیا گیا

جالنہ: ریاست مہاراشٹر کے جالنہ کے بدناپور میں موٹر سائیکل چوری کے الزام میں چند لوگوں نے دلت برداری سے تعلق رکھنے والے ایک 32 سالہ شخص کو پیٹ پیٹ کر موت کا گھاٹ اتار دیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق 32 سالہ سدھارتھ منڈلے نام کے دلت نوجوان 26 اگست کو بیمار والد کی عیادت کے لئے جالنہ ضلع کے بھیل پوری گاوں آیا تھا۔ وہ اپنے والد سے ملنے کے بعد شام دیر گئے جالنا واپس جا رہا تھا۔ اسی دوران گاؤں کے کچھ نوجوانوں نے سدھارتھ منڈالے پر موٹر سائیکل چوری کا الزام لگایا۔ اسی درمیان ان کے درمیان تو تو میں میں شروع گئی۔

دراصل ایک ریستوراں میں کھانا کھانے کے بعد دلت نوجوان اپنی موٹر سائیکل لے کر گھر کی طرف روانہ ہو تو اسے جلد ہی احساس ہو گیا ہے کہ اس نے غلطی کسی اور کی موٹر سائیکل لے لی ہے۔ وہ نوجوان موٹر سائیکل واپس کرنے کے لیے ریستوراں کی طرف واپس آ رہا تھا، تبھی راستے میں موٹر سائیکل کا مالک اور اس کے ساتھ موجود دیگر چار لوگوں نے اسے راستے میں روک لیا۔ یہ لوگ موٹرسائیکل چوری کی شبہے میں اس نوجوان کا پیچھا کر رہے تھے۔ راستے میں دلت نوجوان سدھارتھ کو روکنے کے بعد ملزمین اس کی پٹائی شروع کر دی۔ اس دوران سدھارتھ نے جالنہ میں اپنے ایک رشتہ دار کو فون کر کے کہا کہ گاؤں کے کچھ نوجوان اس سے لڑ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ تم نے موٹرسائیکل چوری کی ہے۔ سدھارتھ کی آخری فون کال کی ریکارڈنگ وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ مدد کے لیے چیخ پکار رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Man Arrested with Pistol in Dattawadi دیسی پستول اور کارتوس کے ساتھ ایک شخص گرفتار

سدھارتھ کی لاش دیر شام جواسگاؤں میں واقع ایک کان کے پاس ملی تھی۔ گاؤں کے آس پاس کے لوگوں نے سدھارتھ کو زخمی حالت میں دیکھا۔ اس کے گھر والوں کو اطلاع دی، جس کے بعد اس کے والد اور رشتہ دار گاؤں میں واقع کان کے قریب پہنچے جہاں اسے گاؤں والوں کی مدد سے سرکاری اسپتال بھیجا گیا، جہاں سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں نے سدھارتھ کو مردہ قرار دیا۔ پولیس نے اس معاملے میں چار ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جاری ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.