ETV Bharat / state

Maharashtra Politics مہاراشٹر کے نئے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کو مالیات اور منصوبہ بندی کا قلمدان سونپا گیا

author img

By

Published : Jul 14, 2023, 6:55 PM IST

Updated : Jul 14, 2023, 7:39 PM IST

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے موجودہ کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے کچھ نئے وزراء کو قلمدان سونپے ہیں۔ جس میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو مالیات اور منصوبہ بندی کا قلمدان دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے یہ قلمدان نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے پاس تھا۔

نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی کی ذمہ داریاں
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی کی ذمہ داریاں

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے جمعہ کو ریاستی کابینہ میں نئے مقرر کردہ وزراء کو محکموں کی تقسیم کے ساتھ ساتھ موجودہ وزراء کے قلمدانوں میں کچھ تبدیلیاں کرنے کا اعلان کیا۔ نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف اٹھانے کے بارہ دن بعد باغی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اجیت پوار کو جمعہ کو مالیات اور منصوبہ بندی کا قلمدان دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو جنرل ایڈمنسٹریشن، شہری ترقی، اطلاعات و ٹیکنالوجی، اطلاعات اور تعلقات عامہ، نقل و حمل، سماجی انصاف، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی، کان کنی اور دیگر کئی محکمے دیے گئے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس وزارت داخلہ، قانون و انصاف، آبی وسائل اور توانائی کے محکموں کو سنبھالیں گے۔

دوسری طرف نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار مالیات اور منصوبہ بندی کے محکموں کو سنبھالیں گے۔ اس کے علاوہ 26 دیگر وزراء کو بھی کابینہ میں مختلف محکموں کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ اجیت پوار کے علاوہ این سی پی سے نکالے گئے آٹھ دیگر ایم ایل ایز نے مہاراشٹر حکومت میں شمولیت اختیار کی تھی اور 2 جولائی کو جنوبی ممبئی کے راج بھون میں وزیر کے طور پر حلف لیا تھا۔وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق، ان میں سے چھگن بھجبل کو فوڈ اینڈ سول سپلائیز اور کنزیومر پروٹیکشن کا محکمہ دیا گیا ہے۔ کابینی وزیر انل پاٹل کو ریلیف اور بحالی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی وزارت دی گئی ہے جبکہ این سی پی کے نکالے گئے جنرل سکریٹری سنیل تٹکرے کی بیٹی ادیتی تٹکرے مہاراشٹر کی نئی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعلیٰ نے بی جے پی کے آنجہانی لیڈر گوپی ناتھ منڈے کے بھتیجے دھننجے منڈے کو زراعت کا قلمدان الاٹ کیا ہے۔ دلیپ والسے پاٹل، جو پونے ضلع کے امبیگاؤں حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں، ریاست کے نئے وزیر تعاون ہوں گے۔سنجے بنسوڑے کو کھیلوں کا قلمدان دیا گیا جبکہ حسن مشرف کو میڈیکل ایجوکیشن کا قلمدان دیا گیا۔ دھرم راؤ اترم ریاست کے فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن کے نئے وزیر ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ مالیات کا قلمدان اس سے پہلے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے پاس تھا۔ اجیت پوار، جو پونے ضلع کے بارامتی حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں اور جو پوار خاندان کا گڑھ ہے، نے مالیاتی قلمدان پر اصرار کیا تھا۔ اجیت پوار اور پرفل پٹیل، جنہوں نے جونیئر پوار کی بغاوت کی حمایت کی ہے، نے حال ہی میں قومی دارالحکومت میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی تھی۔

Last Updated : Jul 14, 2023, 7:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.