ETV Bharat / state

ڈیجیٹل کرنسی کے تعلق سے سرمایہ کار ہوشیار رہیں: یشسوی یادو

author img

By

Published : Feb 5, 2021, 5:36 PM IST

investors beware with digital currency: yashasvi yadav
ڈیجیٹل کرنسی کو لیکر سرمایہ کا ہوشیار رہیں: یشسوی یادو

ڈیجیٹل کرنسی کی قانونی حیثیت بھارت میں کیا ہے؟ جہاں آر بی آئی اور بھارتی حکومت نے اسے پوری طرح سے غیر قانونی قرار دیا ہے، وہیں سپریم کورٹ نے اس کے ٹرانزیکشن کو قانونی قرار دیا ہے۔

ڈیجیٹل کرنسی کی قانونی حیثیت بھارت میں کیا ہے؟ اس بارے میں اب تک کوئی پختہ جانکاری نہیں ہے۔ جہاں آر بی آئی اور بھارتی حکومت نے اسے پوری طرح سے غیر قانونی قرار دیا ہے، وہیں سپریم کورٹ نے اس کے ٹرانزیکشن کو قانونی قرار دے رکھا ہے۔ عالمی پیمانے پر اس کا کاروبار اپنے عروج پر ہے۔ حالانکہ حال ہی میں کرپٹو کرنسی کو لے کر عالمی سطح پر 100 بلین ڈالر کا نقصان سامنے آیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

مہاراشٹر سائبر محکمہ کے انچارج یشسوی یادو نے کہا کہ حکومت نے بھلے ہی اسے غیر قانونی قرار دیا ہے، لیکن ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے اس کے ٹرانزیکشن کو قانونی قرار دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جلد ہی بھارت اپنی خود کی کرپٹو کرنسی کو بازار میں لانچ کرنے والا ہے لیکن تب تک سرمایہ کاروں کو بہت ہی ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

سرمایہ کاروں کو یہ بات بھی نہیں بھولنی چاہئے کہ آر بی آئی اور دوسرے بینکوں نے کرپٹو کرنسی کو لے کر آگاہ کیا ہے کہ یہ کبھی بھی خسارے کی دہلیز پر جا سکتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو کئی لوگ اپنے سرمایہ سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

دہلی کسٹم نے سونے کے اسمگلر کوگرفتار کیا

اس لئے سرمایہ کار جو کسی بھی بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو اس کے قانون اور قائدے صحیح طرح سے پڑھ کر ہی سرمایہ کاری کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.