ETV Bharat / state

Bulldozer Action in Prayagraj: جمہوریت میں لوگوں کو پرامن احتجاج کرنے کا حق حاصل، تشار گاندھی

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 11:17 AM IST

ماہر تعلیم سلیم الوارے نے کہا کہ مظاہرے کئے جانے چاہیے،تاہم اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ ہم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں،انہوں نے اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں بلڈوزر کی کاروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ Bulldozers Demolish House of ‘conspirator’ in Prayagraj

انجمن اسلام
انجمن اسلام

جمہوریت میں ہم کسی کو مظاہرے سے نہیں روک سکتے، لیکن مظاہرین قانون کی خلاف ورزی نہ کریں،اس سلسلے میں ممبئی میں واقع انجمن اسلام کی تاریخی عمارت میں ممبئی کے کئی نامور ہستیاں،دانشوروں کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی، اس میٹنگ کے انعقاد کا مقصد توہین رسالت کے مرتکبین کو کیفر کردار تک کیسے پہنچا یاجائے،اس معاملہ پر غور و خوض کیاگیا،

انجمن اسلام

ماہر تعلیم سلیم الوارے نے کہا کہ مظاہرے کئے جانے چاہیے،تاہم اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ ہم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں،انہوں نے اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں بلڈوزر کی کاروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔Bulldozers Demolish House of ‘conspirator’ in Prayagraj


اس کے علاوہ گاندھی جی کے پر پوتے تشار گاندھی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نفرت کا جو ماحول ہے اسکی مخالفت ہونی چاہئے، لیکن میرا ذاتی مشورہ یہ ہے کہ اسکے لئے بھائی چارہ، پیار اور محبت کا ہی راستہ اپنانا چاہئے،انہونے بلڈوزر کارروائی کی سخت مذمت کی۔


سبگدوش اے سی پی اقبال شیخ نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا مظاہرہ کرنے سے پہلے اسکے پیچھے کے مقاصد کیا ہیں،جمہوریت میں مظاھرہ کرنا غیر قانونی نہیں ہے، جمہوریت میں ہر ایک کو اپنی بات کہنے کا حق ہے، انہونے بلڈوزر کارروائی کو لیکر کہا کہ جس طرح سے بلڈوزر سے گھر منہدم کئے جارہے ہیں، وہ غیر قانونی ہے،انہوں نے مزیدکہا کہہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ توہین رسالت کرنے والے پوری پلاننگ کے ساتھ یہ کر رہے ہیں اسکے لئے آئی ٹی سیل ہمیشہ متحرک رہتی ہے۔


زینت شوکت علی نے کہا کہ ہمیں اپنے بیچ کی گہری کھائی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں لوگوں کو یہ بتانا ہوگا کہ اسلام کیا ہے، ہمیں لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا ہوگا،تب کہیں جاکر یہ فاصلے ختم ہونگے۔

مزید پڑھیں:Prophet Remarks Row : پرکاش امبیڈکر نے نوپور شرما کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا

ممبئی پولیس ترجمان پروین پڈول نے کہا کہ ممبئی پولیس ممبئی میں امن برقرار رکھنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، خاص کر ایسے موقع پر جب ملک میں ہر طرف بدامنی کا ماحول ہے، شر پسند عناصر کی ممبئی میں کوئی جگہ نہیں ہے، ہم شہریوں سے اس بات کی اپیل کرتے ہیں کہ شہر میں امن برقرر رکھنے کے لئے وہ پولیس کو تعاون دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.