ETV Bharat / state

Iftar Party In Mumbai: ممبئی میں اردو صحافیوں کی دعوت افطار

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 1:29 PM IST

ممبئی میں دعوت افطار کی تقریبات کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔ ایسی ہی ایک دعوت 28ویں رمضان کو روزنامہ انقلاب کے بانی ومالک مرحوم عبدالحمیدانصاری اخبار کے عملے اور شہر کے معززین کو افطار پر مدعو کیا کرتے تھے۔ اس موقع پرانقلاب کے سب سے پرانے رکن اور کاتب علیم اللہ خان کو آج بھی وہ دعوتیں یاد تھیں اور اس دوران انہوں 1948 میں دی گئی ایک انوکھی افطار کا ذکر کیا، جسے دعوت شیراز و سمرقند کا نام دیا گیا تھا۔Iftar of Urdu Newspaper Journalists in Mumbai

ممبئی میں اردواخبارات کے صحافیوں کی دعوت افطار
ممبئی میں اردواخبارات کے صحافیوں کی دعوت افطار

ممبئی میں دعوت افطار کی تقریبات کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔ ایسی ہی ایک دعوت 28ویں رمضان کو روزنامہ انقلاب کے بانی و مالک مرحوم عبدالحمیدانصاری اخبار کے عملے اور شہر کے معززین کو افطار پر مدعو کیا کرتے تھے۔ مذکورہ دعوت افطار کا ذکر معروف صحافی جاوید جمال الدین نے بانی انقلاب کی سوانح عمری عبدالحمید انصاری انقلابی صحافی اور مجاہدآزادی میں کیا ہے جوکہ 2002 میں شائع ہوئی تھی۔ اس موقع پرانقلاب کے سب سے پرانے رکن اور کاتب علیم اللہ خان کو آج بھی وہ دعوتیں یاد تھیں اور اس دوران انہوں 1968 میں دی گئی ایک انوکھی افطار کا ذکر کیا، جسے دعوت شیراز و سمرقند کا نام دیا گیا تھا۔Iftar of Urdu Newspaper Journalists in Mumbai

اس کی تفصیل کتاب میں پیش کی گئی ہے، جس کا عنوان 28 رمضان المبارک کو انقلاب کے سربراہ مرحوم عبدالحمیدانصاری کی جانب سے دعوت شیراز،رکھا گیا تھا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ہر سال 28 رمضان المبارک کو انقلاب کے سر براہ عبدالحمید انصاری جے پی شہر کے معززین اور ادارہ انقلاب کے اراکین کو افطار پارٹی دیا کرتے تھے اور یہ کہنا بالکل بھی مبالغہ نہ ہوگا کہ 28 رمضان کی یہ پارٹی ہر سال شاندار ہوتی ہے۔ اس سال افطار پارٹی کی دعوت کی رقم بچائی گئی، تاہم اس رقم کو مغربی بنگال کے مصیبت زدہ لوگوں کے لیے انقلاب فنڈ میں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Iftar Party Across Country: لکھنؤ، جے پور سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں افطار کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.