ETV Bharat / state

Hajj 2022: کورونا پابندیوں کے بعد امسال بھارتی عازمین کے لیے حج ممکن

author img

By

Published : Apr 26, 2022, 9:25 PM IST

بھارتی عازمین حج کو رواں برس حج بیت اللہ کی سعادت نصیب ہوگی اور اس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس کے جائزہ کے لیے یکم مئی کو سعودی عرب میں ایک وفد بھی جائے گا اور پھر حج کا آپریشن کو حتمی شکل دی جائے گی۔ Hajj Possible for Indian Pilgrims this Year

کورونا پابندیوں کے بعد امسال بھارتی عازمین کے لیے حج ممکن
کورونا پابندیوں کے بعد امسال بھارتی عازمین کے لیے حج ممکن

ممبئی: کورونا وبا کے سبب حج کی سعادت سے محروم مسلمان اب بیت اللہ شریف جاکر ارکان حج کی ادائیگی کرسکیں گے۔ گزشتہ دو برسوں سے کورونا پابندی کے بعد سعودی عرب نے اب تمام ممالک کو سفر حج کی اجازت دے دی ہے۔ بھارتی عازمین حج کو رواں برس حج بیت اللہ کی سعادت نصیب ہوگی اور اس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس کے جائزہ کے لیے یکم مئی کو سعودی عرب میں ایک وفد بھی جائے گا اور پھر حج کا آپریشن کو حتمی شکل دی جائے گی۔ حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت بہم پہنچانے کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کوشش کرتی ہے اور رواں برس حج آپریشن میں کوئی کمی نہ ہو اس کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا دن رات خدمات انجام دے رہا ہے۔

کورونا پابندیوں کے بعد امسال بھارتی عازمین کے لیے حج ممکن

اس قسم کا دعوی آج یہاں حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین اے پی عبداللہ کٹی نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد ممبئی میں کیا ہے۔ ممبئی حج ہاؤس میں نو منتخب اراکین نے بھی اے پی عبداللہ کے ساتھ حج کمیٹی میں حج آپریشن کی پہلی میٹنگ میں حصہ لیا۔ اس کے بعد حج آپریشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

اے پی عبداللہ کٹی نے کہا کہ رواں برس 83 ہزار عازمین نے درخواستیں دی تھیں، ان درخواستوں کے ساتھ حجاج کرام رواں برس حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی کی قیادت میں حج کمیٹی آف انڈیا کام کر تی ہے اور حجاج کرا م کو ہر طرح سے سہولیات میسر کر نے کے لیے کوشش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی میٹنگ میں حج کی تیاریوں اور اس کا جائزہ بھی لیا گیا، جس میں حج کمیٹی کی کارگزاریوں پر تفصیلی میٹنگ بھی کی۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی عازمین حج کا کوٹہ 79 ہزار دو سو 37 ہے حج کمیٹی کا کوٹہ 56 ہزار6 سو ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ 31 مئی سے باقاعدہ طور پر حجاج کرام کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوگا اور اس سے قبل قرعہ اندازی ہوگی اور پھر یہ سلسلہ 14 جولائی تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ حج کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ ممبئی میں حج کمیٹی آف انڈیا کی تشکیل شدہ کمیٹی کی یہ پہلی میٹنگ تھی۔ جس میں حج کمیٹی کی چیئر مین اے پی عبداللہ کٹی نے اپنا چارج بھی سنبھالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Haj Committee of India: اے پی عبد اللہ کٹی حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین منتخب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.