ETV Bharat / state

Haj Pilgrims Troubles in Mumbai ممبئی میں عازمین حج کو پریشانیاں، ابو عاصم اعظمی نے لیا جائزہ

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 3:13 PM IST

Updated : Jun 15, 2023, 11:52 AM IST

ممبئی میں عازمین حج کو پریشانیاں ہیں اس طرح کی افواہیں گشت کررہی تھیں۔ جس پر رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ممبئی میں واقع حج ہاؤس کا دورہ کیا۔ لیکن وہاں انہیں معلوم ہوا کہ حج ہاؤس میں عازمین کے لیے کافی اچھے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔

ممبئی میں عازمین حج کو پریشانیاں، ابو عاصم اعظمی نے لیا جائزہ
ممبئی میں عازمین حج کو پریشانیاں، ابو عاصم اعظمی نے لیا جائزہ

ممبئی میں عازمین حج کو پریشانیاں، ابو عاصم اعظمی نے لیا جائزہ

ممبئی: ممبئی اور مہاراشٹر کے عازمین حج کو دقتیں پیش آرہی ہیں۔ اس بات کو لیکر سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی ممبئی میں موجود حج کمیٹی کے دفتر پہنچ گئے لیکن معاملہ اُس کے برعکس نکلا جب اعظمی نے یہاں کا نظم ونسق دیکھا تو وہ تعریف کیے بنا نہیں رہ سکے۔ ممبئی کے حج ہاؤس میں عازمین حج کا یہ قافلہ حج پر روانہ ہونے کے لیے تیار ہے۔ جس کے لیے حج ہاؤس میں موجود ملازمین یہاں ہمہ وقت تیار ہیں۔ کئی سماجی کارکنان کی ٹیم بھی ان کی خدمات کے لیے یہاں اپنے اپنے کاؤنٹر لگائے بیٹھے ہیں۔ جو عازمین کے ساتھ حج کے دوران پیش آنے والی دقتوں اور پریشانیوں کا حل کیسے نکالا جائے۔ حج پر اپنے فرائض کیسے ادا کریں۔ اس بارے میں اُنہیں بتایا جا رہا ہے۔ عازمین کی سہولتوں کو دیکھتے ہوئے یہاں کھانے کی کینٹین اور دوسری سہولتیں میسر ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ کے مسائل جیسے عازمین کے سامان یہاں سے سیدھے ایئرپورٹ لے جایا جائے گا۔ عازمین اپنا سامان یہاں جمع کر دیتے ہیں۔ اُس کے بعد اُن کا سامان اُنہیں سیدھے سعودی عرب میں لینا ہوگا۔

ممبئی میں عازمین حج کو پریشانیاں نہیں ابو عاصم اعظمی
ممبئی میں عازمین حج کو پریشانیاں نہیں ابو عاصم اعظمی

یہ بھی پڑھیں:

ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ اُنہیں یہاں بدنظمی کی کئی شکایتیں موصول ہوئیں لیکن یہاں آنے کے بعد یہاں کا نظم دیکھ کے معاملہ شکایت کے برعکس نکلا۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سال مرکزی حکومت کی جانب سے حج کی پالیسیوں میں تاخیر کے سبب حج پر جانے والوں کو دقتیں پیش آئی ہیں۔ حالانکہ ان مسائل کا حل نکالنے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں لیکن کئی خامیاں ایسی ہیں جہاں مرکزی حکومت کو دخل دینے کی ضرورت ہے۔ لیکن مرکز کی جانب سے کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی۔ جس کی وجہ سے سعودی عرب میں عازمین حج کو دقتیں پیش آرہی ہیں۔

Last Updated : Jun 15, 2023, 11:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.