ETV Bharat / state

Hajj 2023 ممبئی سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 10:12 PM IST

ممبئی ایئرپورٹ سے آج صبح سویرے چار بجے 750 حجاج کرام پر مشتمل پہلا قافلہ جدہ کے لیے روانہ ہوا۔ وہیں حجاج کرام کی دوسری فلائٹ رات آٹھ بجے روانہ ہوئی۔

ممبئی سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ
ممبئی سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی سے 750 حجاج کرام پر مشتمل پہلا قافلہ جدہ کے لیے روانہ ہوا۔ حج عازمین کا قافلہ ممبئی ایئرپورٹ سے آج صبح سویرے 4 بجے روانہ ہوا، وہیں دوسری فلائٹ رات آٹھ بجے روانہ ہوا۔ اس موقع پر حج کمیٹی کے سی ای او یعقوب شیخا سمیت حج کمیٹی کے منتظمین اور ملازمین کی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجودگی رہی۔ ملی جانکاری کے مطابق ممبئی سے آج 750 عازمین حج حج کے لئے روانہ ہوئے لیکن اس بار حاجیوں کی خدمت کے لیے نہ تو کسی مرکزی وزیر کی موجودگی رہی اور نہ ہی ایئرپورٹ پر کسی طرح کا کوئی پروگرام منعقد کیا گیا۔

ممبئی سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ
ممبئی سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ

حج کمیٹی کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب نہ تو حاجیوں کا ایئرپورٹ پر خیر مقدم کیا گیا اور نہ ہی انہیں حج پر جانے سے پہلے ایئرپورٹ پر کسی طرح کی نصیحتیں دی گئی بلکہ قانونی چارہ جوئی کے لیے حج کمیٹی کے ملازمین اور اعلٰی عہدیداران کی موجودگی رہی۔ عازمین حج کی خدمات کے لیے خدام کو منتخب کیا جاتا تاھا، اس نظام کو بھی پوری طرح سے ختم کر دیا گیا۔ دراصل حاجیوں کو کسی بھی طرح کی پریشانی ہونے پر حج خدام ایئرپورٹ پر ہمہ وقت تیار رہتے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے آنے بعد حج کمیٹی میں بڑے پیمانے بدنظمی دیکھنے کو مل رہی ہے حالانکہ یہ بھی پہلی بار ہوا ہے کہ اسمرتی ایرانی کے ذریعہ حج کمیٹی آف انڈیا کے دفتر میں حج جیسے اہم فریضے کو لیکر اُنہوں نے ایک بھی میٹنگ نہیں لی۔

یہ بھی پڑھیں: Haj First Batch Left Srinagar جموں وکشمیر سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.