ETV Bharat / state

خلدآباد: پیغمبر اسلام کے پیرہن مبارک کی زیارت نہیں کرائی گئی

author img

By

Published : Oct 30, 2020, 2:30 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے 25 کلومیٹر دوری پر واقع خلدآباد شہر ہے جسے اولیاء کرام کی سر زمین کہا جاتا ہے ۔

خلدآباد: پیغمبر اسلام کے پیرہن مبارک کی زیارت نہیں کرائی گئی
خلدآباد: پیغمبر اسلام کے پیرہن مبارک کی زیارت نہیں کرائی گئی

خلدآباد میں ہر سال بارہ ربیع الاول کو پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیرہن مبارک کی زیارت کروائی جاتی ہے لیکن اس سال کورونا وبا کی وجہ سے خلدآباد میں ہونے والی سبھی تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

بزرگان دین کے مسکن خلدآباد میں حضرت سید زین الدین داؤد حسین شیرازی المعروف بائیس خواجہ کے احاطے میں پیرہن مبارک کی زیارت کرائی جاتی ہے ۔

خلدآباد: پیغمبر اسلام کے پیرہن مبارک کی زیارت نہیں کرائی گئی

کہا جاتا ہے کہ یہ پیرہن مبارک پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیرہن ہے جو بائیس واسطوں سے ہوتا ہوا حضرت خواجہ زین الدین شیرازی المعروف بائیس خواجہ تک پہنچا ہے۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر ہر سال بارہ ربیع الاول کو درگاہ کے احاطے میں پیرہن مبارک کی زیارت کرائی جاتی ہے زیارت کے لیے ملک اور بیرون ملک سے عقیدت مند مہاراشٹر کے خلدآباد پہنچتے ہیں لیکن کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ سات سو سال سے چلی آرہی روایات میں پہلی مرتبہ ایسا ہو رہا ہے کہ 12 ربیع الاول کو خلدآباد شہر کو پوری طرح سے بند کر کے یہاں کی ساری تقریبات کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.