Sanjay Raut Detain by ED: ای ڈی نے سنجے راوت کو حراست میں لیا

author img

By

Published : Jul 31, 2022, 5:32 PM IST

ED Detain Shiv Sena MP Sanjay Raut

پاترا چال زمین بدعنوانی معاملے میں انفورسمینٹ ڈائیریکٹوریٹ نے تقریباً 9 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت کو حراست میں لے لیا۔ ED Detain Shiv Sena MP Sanjay Raut

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم آج صبح شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کے گھر پہنچی تھی اور 9 گھنٹوں کی تحقیقات کے بعد انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ ای ڈی پاترا چال گھوٹالے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس دوران سنجے راوت کے حامیوں کی جانب سے نعرے بازی کی وجہ سے رہائش گاہ کے باہر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ سنجے راوت کے حامیوں کے نعرے بازی کے درمیان ای ڈی کی ٹیم ان کے ساتھ ان کی رہائش گاہ سے نکل گئی ہے۔ سنجے راوت کے خلاف 1034 کروڑ روپے کے پاترا چال بدعنوانی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش جاری ہے۔ ای ڈی نے انہیں کئی بار سمن جاری کیا تھا لیکن کسی وجہ سے راوت ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوسکے تھے۔

  • #WATCH | Mumbai: Shiv Sena leader Sanjay Raut being taken by ED officials along with them after he was detained in connection with Patra Chawl land scam case from his residence pic.twitter.com/VtjjuQJhxM

    — ANI (@ANI) July 31, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ایک اہلکار نے بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اتوار کو منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ممبئی میں شیوسینا لیڈر سنجے راوت کے گھر کی تلاشی لی۔ ای ڈی کی طرف سے راوت کے خلاف دو سمن جاری کیے جانے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ ای ڈی نے 27 جولائی کو بھی رکن پارلیمان کو طلب کیا تھا۔ سنجے راؤت کو ای ڈی نے ممبئی میں ایک 'چال' کی دوبارہ تعمیر سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا اور ان کی بیوی اور 'ساتھیوں' کے لین دین میں مبینہ بے ضابطگیوں کا الزام لگایا تھا۔

سنجے راوت یکم جولائی کو اس کیس کے سلسلے میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ممبئی میں ایجنسی کے دفتر میں پیش ہوئے تھے۔ اس کے بعد انہیں ای ڈی نے دو بار طلب کیا لیکن انہوں نے پارلیمنٹ کے جاری اجلاس میں اپنی مصروفیات کا حوالہ دے کر پیش ہونے سے معذرت طلب کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.