Patra Chawl Land Scam: سنجے راوت کی رہائش گاہ پر ای ڈی کا چھاپہ

author img

By

Published : Jul 31, 2022, 11:08 AM IST

Updated : Jul 31, 2022, 12:17 PM IST

سنجے راوت کی رہائش گاہ پر ای ڈی کا چھاپہ

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم ممبئی میں شیوسینا کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمان سنجے راوت کے گھر پہنچئی ہے۔ ذرائع کے مطابق راوت کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا جا سکتا ہے۔ Patra Chawl Scam Money Laundering Case

ممبئی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم ممبئی میں شیوسینا کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمان سنجے راوت کے گھر پہنچئی ہے۔ ذرائع کے مطابق راوت کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا جا سکتا ہے۔ سنجے راوت کے خلاف 1034 کروڑ روپے کے پاترا چال گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات جاری ہے۔ ای ڈی نے انہیں کئی بار سمن جاری کیا لیکن کسی نہ کسی وجہ سے راوت ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہو رہے تھے۔ اس سے قبل انہوں نے نائب صدر کے انتخاب کے لیے جاری مہم کا حوالہ دیتے ہوئے ای ڈی سے اپنی پیشی کے لیے مزید وقت مانگا تھا۔ سنجے راوت اس معاملے میں اہم ملزم ہیں۔ ED Raid on Sanjay Raut Residence

وہیں سنجے راوت نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا، میرا کسی گھوٹالے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ میں یہ بات شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے کی قسم کھاکر کہہ رہا ہوں۔ بالا صاحب نے ہمیں لڑنا سکھایا ہے۔ میں شیوسینا کے لیے لڑتا رہوں گا۔ انہوں نے ای ڈی کی کارروائی کو جھوٹی کارروائی قرار دیا۔ کہا جھوٹے ثبوت ہیں۔ میں شیو سینا نہیں چھوڑوں گا، مر بھی جاؤں تو ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔'

  • कोणत्याही घोटाळ्याशी माझा काडीमात्र संबंध नाही.
    शिवसेना प्रमुख बाळासाहेब ठाकरे यांची शपथ घेऊन मी हे सांगत आहे..बाळासाहेबांनी आम्हाला लढायला शिकवलंय..
    मी शिवसेनेसाठी लढत राहीन.

    — Sanjay Raut (@rautsanjay61) July 31, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • खोटी कारवाई..
    खोटे पुरावे
    मी शिवसेना सोडणार नाही..
    मरेन पण शरण जाणार नाही
    जय महाराष्ट्र

    — Sanjay Raut (@rautsanjay61) July 31, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس سے پہلے 27 جولائی کو ای ڈی نے راوت کو اس معاملے میں طلب کیا تھا اور ان سے پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا تھا، لیکن راوت حاضر نہیں ہوئے اور انہوں نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔ لیکن تب ای ڈی نے اسے قبول نہیں کیا۔ تاہم یکم جولائی کو ای ڈی نے سنجے سے 10 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

کیا ہے پاترا چال گھوٹالہ کیس: ای ڈی کے مطابق، گرو آشیش کنسٹرکشن کو پترا چال کو دوبارہ تیار کرنے کا کام دیا گیا تھا۔ یہ کام انہیں ایم ایچ اے ڈی اے(MHADA) نے سونپا تھا۔ اس کے تحت ممبئی کے گورےگاؤں میں 47 ایکڑ میں پترا چال میں 672 کرایہ داروں کے مکانوں کو دوبارہ تیار کیا جانا تھا۔ یہ الزام ہے کہ گرو آشیش کنسٹرکشن نے MHADA کو گمراہ کیا اور فلیٹ بنائے بغیر یہ زمین نو بلڈروں کو 901.79 کروڑ روپے میں بیچ دی۔ بعد میں گرو آشیش کنسٹرکشن نے میڈوز کے نام سے ایک پروجیکٹ شروع کیا اور گھر کے خریداروں سے فلیٹ کے لیے 138 کروڑ روپے اکٹھے کیے۔

ای ڈی کے مطابق، تحقیقات سے پتہ چلا کہ تعمیراتی کمپنی نے غیر قانونی طور پر 1,034.79 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ بعد ازاں اس نے یہ رقم غیر قانونی طور پر اپنے ساتھیوں کو منتقل کر دی۔ ای ڈی کے مطابق گرو آشیش کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ (ایچ ڈی آئی ایل) کی سسٹر کمپنی ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ ایچ ڈی آئی ایل نے پروین راوت کے اکاؤنٹ میں تقریباً 100 کروڑ روپے جمع کرائے تھے۔ 2010 میں پروین راوت کی اہلیہ مادھوری نے سنجے راتت کی بیوی ورشا راوت کے اکاؤنٹ میں 83 لاکھ روپے منتقل کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Money Laundering Case: منی لانڈرنگ معاملے ای ڈی نے سنجے راوت سے پوچھ گچھ کی

اس رقم سے ورشا راوت نے دادر میں ایک فلیٹ خریدا۔ ای ڈی کی تحقیقات شروع ہونے کے بعد ورشا راوت نے مادھوری راوت کے اکاؤنٹ میں 55 لاکھ روپے بھیجے تھے۔ ای ڈی کے مطابق، پروین راوت نے راکیش وادھاون اور سارنگ وادھاون کے ساتھ مل کر ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا غلط استعمال کیا ہے۔ الزام ہے کہ پروین راوت اور ان کے قریبی ساتھی سوجیت پاٹکر کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری ہوئی تھی۔ پروین راوت اور سنجے راوت مبینہ طور پر دوست ہیں۔ ساتھ ہی سوجیت پاٹکر کو بھی سنجے راوت کے قریبی سمجھا جاتا ہے۔ سوجیت پاٹکر سنجے راوت کی بیٹی کے ساتھ ایک وائن ٹریڈنگ کمپنی میں شراکت دار بھی ہیں۔

Last Updated :Jul 31, 2022, 12:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.