ETV Bharat / state

Mob Attacks Maha Man: احمد نگر میں پرانی رنجش کے سبب نوجوان پر حملہ، واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش

author img

By

Published : Aug 7, 2022, 7:15 AM IST

نوجوان پر حملہ
نوجوان پر حملہ

کرجت نامی علاقہ میں بی جے کی متنازعہ سابق ترجمان نوپور شرما کی تصویر اپنی ڈی پی پر رکھنے کے سبب ایک نوجوان پر حملہ کیا گیا ہے،بتایاجارہا ہے کہ کرجت نامی علاقہ میں جمعرات کی شب چند لوگوں نے پرتک عرف سونو نامی نوجوان پر حملہ کردیا،تاہم اس معاملہ کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ سونوپر یہ حملہ نوپور شرما کی حمایت کی وجہ سے نہیں بلکہ کسی پرانی رنجش کے سبب کیا گیا ہے۔ A Man Has Been Attacked In Ahmednagar For Allegedly Supporting Nupur Sharma

ریاست مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر کے کرجت نامی علاقہ میں بی جے کی متنازعہ سابق ترجمان نوپور شرما کی تصویر اپنی ڈی پی پر رکھنے کے سبب ایک نوجوان پر حملہ کیا گیا ہے،بتایاجارہا ہے کہ کرجت نامی علاقہ میں جمعرات کی شب چند لوگوں نے پرتک عرف سونو نامی نوجوان پر حملہ کردیا،تاہم اس معاملہ کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ سونوپر یہ حملہ نوپور شرما کی حمایت کی وجہ سے نہیں بلکہ کسی پرانی رنجش کے سبب کیا گیا ہے ،تاہم ہندو شدت پسند تنظیموں کے کارکنان کا الزام ہے کہ سونو پر حملہ اس لئے کیا گیا کیونکہ چند ایام قبل اس نے بی جے پی کی متنازعہ سابق ترجمان کی حمایت کی تھی،زخمی سونو کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔

نوجوان پر حملہ

مزید پڑھیں:Youth Received Death Threats: نوپور شرما کی حمایت میں پوسٹ لکھنے پر دھمکی، ایف آئی آر درج

سونوپر ہوئے حملہ کے خلاف بطور احتجاج کرجت شہر کو بند رکھا گیا،پولیس نے اس معاملہ میں اب تک چار افراد کو گرفتار کیا ہے ،بتایاجارہا ہے کہ سونو نے متنازعہ سابق ترجمان نوپور شرما کی تصویر بطور ڈی پی رکھا تھا،بتایاجارہا ہے کہ اس سے قبل بھی فریقین کے درمیان تصادم ہواتھا،پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ،پولیس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہےکہ آخر اس اس حملہ کے یچھے نوپور شرما کی حمایت سے کوئی تعلق تھا یا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.