ETV Bharat / state

سیونی: مسلم نوجوانوں نے گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کی

author img

By

Published : Oct 7, 2020, 1:30 PM IST

گنگا-جمنی تہذیب
گنگا-جمنی تہذیب

مسلم نوجوانوں نے بزرگ خاتون کی ہندو مذہب کے مطابق آخری رسومات ادا کر کے گنگا - جمنی تہذیب کی خوبصورت مثال پیش کی۔

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی میں گنگا - جمنی تہذیب کی ایک خوبصورت تصویر سامنے آئی ہے۔ یہاں کے موکچدھام میں مسلم نوجوانوں نے ایک ہندو بزرگ خاتون کی آخری رسومات ہندو مذہب کے مطابق ادا کی۔

گنگا-جمنی تہذیب

درحقیقت بزرگ خاتون سیونی کے ضلعی اسپتال میں بیماری کے سبب فوت ہوگئی، بزرگ خاتون 74 برس کی تھیں جو سیونی کے بھگت سنگھ وارڈ میں اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ رہتی تھیں۔

چند دن قبل بزرگ خاتون کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، جنہیں علاقے کے لیے مسلم نوجوانوں نے ایک اسپتال میں داخل کرایا تھا۔

تاہم چند ہی دن بعد دوران علاج اسپتال میں ہی ان کا انتقال ہوگیا، بزرگ خاتون کے گھر میں کوئی مرد نہیں تھا جس کے باعث ان کی لاش کئی گھنٹوں تک اسپتال میں ہی پڑی رہی، بیٹیاں والدہ کے انتقال کے سبب صدمے میں چلی گئیں اور کچھ کرنے یا بولنے کے حالت میں نہیں تھیں۔

جب اس کی اطلاع پڑوس میں رہنے والے مسلم نوجوانوں کو ہوئی تو انہوں نے اس کی اطلاع سیونی کی مسلم تنظیم 'مسلم یونائیٹیڈ فرنٹ' اور 'نیکی کی دیوار' کے اراکین کو دی، جس کے بعد تنظیم کے چند اراکین اسپتال پہنچے اور چند اراکین آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے سیونی کے موچکدھام پہنچے۔

بزرگ خاتون کی آخری رسومات کے لئے موچکدھام میں مسلم نوجوانوں نے ہندو مذہب کے مطابق آخری رسومات اداکر کے گنگا - جمنی تہذیب کی خوبصورت مثال پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.