ETV Bharat / state

EX Governor Aziz Qureshi علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی بقا اور تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری، ڈاکٹر عزیز قریشی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 2:32 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی بقا اور تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی بقا اور تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری

اتر پردیش، اتراکھنڈ اور میوزیم کے سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی بقا اور تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ اس کے تحفظ کے لیے ہمیں ہر قمیت چکانے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی بقا اور تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری

بھوپال: اتر پردیش، اتراکھنڈ اور میوزیم کے سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ساتھ ظلم و زیادتی اور ناانصافی کی کاروائی کی سخت ترین مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا ناپاک ارادے رکھنے والی حکومت جو پچھلے 70 سالوں سے موقع کی تلاش کر رہی تھی آخر کار کامیاب ہو گئی اور بھارتی جنتہ پارٹی کی فرقہ پرست حکومت نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا اقلیتی کردار ختم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اندرا گاندھی کا مسلمانوں کو دیا گیا حق لا ثانی تحفہ تھا جس کے لیے مسلم قوم نے برسوں تک جدوجہد کی تھی۔ لیکن یہ بزدلانہ اور نامردانہ حملہ آخر نہیں ہے بلکہ ایک اخلاق سے نیچے گری ہوئی حکومت کا پہلا وار ہے اور آئندہ ہونے والی سازش کی طرف ہونے والا اشارہ ہے۔ان ناپاک منصوبوں کی داستان کہتا ہے جو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو نست و نابود کرنا چاہتے ہیں۔

سابق گورنر نے کہاکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی صرف اکیلی ایک یونیورسٹی نہیں ہے۔ بلکہ غیر منقسم ہندوستان اور دنیا کی دوسرے ہزاروں طالب علموں کی مادر درسگاہ ہے جس کا شاندار ماضی اور عظیم الشان مستقبل ہے جو پچھلے 70 سال سے اپنے وجود اور بقا کی لڑائی لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم علی گڑھ یونیورسٹی کے طلبات یونین ہال میں محمد علی جناح کی لگائی گئی تصویر پر اعتراض کیا گیا اور اسے ہٹانے کا مطالبہ کی گیا۔ڈاکٹر عزیز قریشی نے کہا یہ تصویر اس وقت لگائی گئی تھی جب جناح ایک قوم پرست لیڈر تھے اور کانگرس نے گاندھی جی کے بعد ان کا نام جوانال نہرو سردار پٹیل جیسے قداور رہنماؤں کے ساتھ لیا جاتا تھا۔ ان کی تصویر ہٹانے کے معاملے کو ایک ایشو بنایا گیا جو ہر طرح سے ناجائز تھا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علم و ادب ثقافت اور آزادی کی جدوجہد میں حصہ لینے کی ایک ناقابل فراموش داستان ہے۔ جس کے لیے مسلمانوں کو ہر قربانی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: All India Idol Teachers Association بھوپال میں آل انڈیا آئیڈل ٹیچرس ایسوسی ایشن کی اہم میٹنگ

انہوں نے کہاکہ ہندوستانی مسلمانوں کو اپنی مذہب کی دی ہوئی تعلیم کے مطابق ایک وفادار شہری ہونا چاہیے اور اپنے ملک کی جمہوریت اور سیکولر حکومت اور آئین اور تحفظ مساوات اور انسانی قدروں کی حفاظت کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ عزیز قریشی نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی عظمت اور ترنگے جھنڈے کی عزت قائم رکھنے کے لیے ہر مسلمان کو اپنے خون کا آخری قطرہ بہانے اور آخری سانس تک جدوجہد کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ لیکن جہاں سوال علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی بقا اور وجود کو بچانے کا ہے اس کے لیے ہر مسلمان کو تمام ممکن قانونی، جمہوری اور پرامن طریقہ اپنانے میں کوئی گریز نہیں کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.