ETV Bharat / state

All India Idol Teachers Association بھوپال میں آل انڈیا آئیڈل ٹیچرس ایسوسی ایشن کی اہم میٹنگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 8:07 PM IST

دارالحکومت بھوپال میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کی اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا، میٹنگ کا مقصد مسلم اساتذہ کی ذہین سازی تاکہ وہ معاشرے کے بچوں کو اچھی سے اچھی تعلیم فراہم کر سکے۔

بھوپال میں آل انڈیا آئیڈل ٹیچرس ایسوسی ایشن کی اہم میٹنگ
بھوپال میں آل انڈیا آئیڈل ٹیچرس ایسوسی ایشن کی اہم میٹنگ

بھوپال میں آل انڈیا آئیڈل ٹیچرس ایسوسی ایشن کی اہم میٹنگ

بھوپال : ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کی اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تنظیم کو 1992 سے چلایا جا رہا ہے۔ تنظیم کا مقصد ہے کہ علم اللہ کی ایک عظیم نعمت ہے۔ معلم ہر دور میں علم کا نقیب و امین رہا ہے۔ اساتذہ کو قومی ترقی کا ایک عنصر کہا گیا ہے۔

سماج کو صحیح سمت پر رکھنے اور اس کا تزکیہ کرنے کی بڑی ذمہ داری معلمین پر عائد ہوتی ہے۔ اساتذہ قوم و سماج کے اقدار و اخلاقی بنیادوں کو مضبوط کرنے کا کام کرتے ہیں۔ کو اپنے طلبہ کو علم باہم پہنچانے کے ساتھ ساتھ نسلوں کے مستقبل کا رخ بتائیں۔ ان کی فکری و نظریاتی رہنمائی اور سماج کی تبدیلیوں کو متعین کرنے میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے۔

جب ہم نے اس تعلق سے تنظیم کے رہنما انعام الرحمن سے جب ای ٹی وی بھارت نے گفتگو کی تو انہوں نے تنظیم کے تعلق سے اور آج کے پروگرام کے تعلق سے بتایا کہ ہم تعلیم کی بیداری کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔ اور ہماری تنظیم اس سلسلے میں سبھی ریاستوں میں پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے کا ایک پروگرام بھوپال میں منعقد کیا گیا۔

انہوں نے کہا ہم ہماری مہم کے ذریعے دو بنیادی کام چاہتے ہیں، پہلا یہ کہ اساتذہ اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سے ادا کریں ان کی پروفیشنل اسکیل میں اضافہ ہو۔ وہ مہارتیں جو تدریس کے لیے ضروری ہے۔ وہ صلاحیتیں اپنے میں پیدا کریں تاکہ وہ کلاس روم اور معاشرے کے اندر ایک بہتر کردار ادا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:Jashn e Adab Cultural Caravan ماحول کو بدلنا سیکھیں، ماحول میں ڈھلنا نہیں، غزل سنگر احمد حسین محمد حسین

ان کا مزید کہنا تھاکہ جس طرح سے طلبہ کی ترجیحات میں دوسری چیزیں ہیں اسی طرح سے تعلیم بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہو اور وہ تعلیم کو دوسرے نمبر کی چیز نہ سمجھے بلکہ اپنی ضرورت میں تعلیم کو مقدم رکھیں۔ ہماری تنظیم اسی پیغام کو عام کر رہی ہے۔ کیونکہ تعلیم ہی وہ زینہ ہے جہاں سے یہ ملت ترقی کے منازل طے کر سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.