ETV Bharat / state

Jashn e Adab Cultural Caravan ماحول کو بدلنا سیکھیں، ماحول میں ڈھلنا نہیں، غزل سنگر احمد حسین محمد حسین

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 4:08 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال پہنچے غزل شہنشاہ احمد حسین محمد حسین سے ان کے موسیقی کے سفر اور غزل کی باریکیوں پر ای ٹی وی بھارت نے خصوصی گفتگو کی۔ Padma Shri Ghazal singer Muhammad Hussain

Jashne Adab Cultural Caravan
Jashne Adab Cultural Caravan

غزل شہنشاہ احمد حسین محمد حسین سے ان کے موسیقی کے سفر اور غزل کی باریکیوں پر ای ٹی وی بھارت نے خصوصی گفتگو کی

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جشن ادب کلچر کارواں 10 صوبوں سے ہو کر دارالحکومت بھوپال پہنچا جس کا مقصد ہے اردو زبان تہذیب و ثقافت کو نئی نسل تک پہنچانا اور محبت کا پیغام دینا۔ جشن ادب کلچر کارواں کے تحت کئی طرح کے پروگرام منعقد کیے گئے تو وہیں غزل کے شہنشاہ کہے جانے والے پدم شری احمد حسین محمد حسین نے بھی اپنی غزلیں سنا کر سامعین کو لطف اندوز کیا۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت اردو نے پدم شری غزل گلوکار احمد حسین محمد حسین سے اپنے موسیقی کے سفر اور غزل کی باریکیوں پر خصوصی گفتگو کی۔ غزل گلوکار احمد حسین نے اس تعلق سے بتایا کہ اردو غزل کے لیے سبھی موسیقاروں کو اردو کی خدمت کرنا ضروری ہے۔ تب جا کے ایسی چیز پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ ہم بہت بڑے فنکار ہو گئے ہیں۔ ہم پہلے بھی طالب علم تھے اور آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے۔ مگر اس کو برقرار رکھنے کے لیے ہمیں جدوجہد کرتی رہنی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

Jashne Adab Cultural Caravan بھوپال میں جشن ادب کلچرل کارواں کی تقریب

صحبت سے اس فن کو سیکھا جاسکتا ہے، غزل موسیقی میں آنے والوں کا خیرمقدم

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے باقاعدہ ہمیں محفلوں میں جانا ہوگا، شعراء اکرام کی صحبت اٹھانی ہوگی، موسیقاروں سے سیکھنا ہوگا اور باقاعدہ تعلیم حاصل کر کے اگر آپ اس میں قدم رکھیں گے تو آپ کو کامیابی ضرور ملے گی۔ اور جو بھی غزل موسیقی میں آنا چاہتا ہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس سوال پر کہ آنے والا وقت اور زیادہ رفتار پکڑ رہا ہے اور لوگ غزل موسیقی سے دوری بھی بنا رہے ہیں۔ محمد حسین نے اس سوال پر کہا کہ نئی نسل بھی اس غزل موسیقی کی طرف آرہی ہے اور ہمارے خاندان سے ہی ہمارے بچے غزل موسیقی کو اپنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بھانجا محمد وکیل ایک شاندار غزل گلوکار ہے اور ہمارے بھتیجے جاوید حسین، معظم حسین اور ہمارے داماد بھی اور بیٹا عمران حسین یہ سب آج غزل کی خدمت کر رہے ہیں۔

غزل، قطعہ، رباعی، گیت اور مسدس کیا ہے؟ اس کے لیے شعراء کی صحبت ضروری

محمد حسین نے غزل کی باریکیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ غزل کے لفظی معنی کیا ہوتے ہیں، اس کی بحریں کتنی ہوتی ہیں اور غزل کو گہرائی سے دیکھنے میں تو کیا توازن اس کے ردیف، قافیہ اور غزل کا وزن کیا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ قطعہ اور رباعی کیا ہوتی ہے اور غزل، گیت اور مسدس کیا ہوتا ہے۔ جب تک آپ شعراء اکرام کی صحبت میں نہیں بیٹھیں گے آپ کو یہ سب حاصل نہیں ہو سکتا ہے۔ غزل میں دلچسپی کو لے کر محمد حسین نے بتایا کہ مجھے نہیں لگتا کہ نوجوانوں کی دلچسپی کم ہوئی ہے کیونکہ ابھی غزل سکھانے والے بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیکن ابھی غزل کو لے کر جو افراد رہبری کر رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ صحیح استاد و اور صحیح مرکزوں تک آج کی نئی نسلوں کو اپنی رہبری میں پہنچائیں تاکہ وہ ان سب چیزوں سے وابستہ ہوں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی ہم کسی پروگرام میں مدعو ہوتے ہیں اور ہمیں جب ہمارا تعارف کیا جاتا ہے تو وہ ہمیں ہی دیکھتے اور سنتے ہیں نہ کہ کسی دوسری چیز کو اس لیے ہمیں یہ طے کرنا ہوگا کہ ہمیں آخر کرنا کیا ہے۔

جشن ادب کلچر کارواں اردو کی خدمت کررہا ہے

جس طرح سے جشن ادب کلچر کارواں 10 صوبوں سے ہوتے ہوئے ریاست مدھیہ پردیش پہنچا ہے اور یہ کارواں زبان و ادب ثقافت اور تہذیب کو لے کر بات کر رہا ہے اس پر محمد حسین نے کہا کہ جشن ادب کلچر کارواں کی ذمہ داران اردو ادب کی بہترین خدمت کو انجام دے رہے ہیں۔ اور اس پروگرام کے ذریعہ گھر گھر اردو پہنچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اور ان کی صحبت میں رہنے والا اردو زبان سے ضرور وابستہ ہوگا۔ اسی پر محمد حسین نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ آپ اردو پڑھیں یا لکھیں۔ یہ ضروری نہیں ہے لیکن اس کا ماحول ہونا بہت ضروری ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اردو سے جڑے اور شعراء اکرام کی صحبت میں رہیں۔ سامعین کو اپنے دل میں جگہ تب مل سکتی ہے جب آپ کو پتہ ہے کہ ان کے سامنے کیا پیش کر رہے ہیں۔ کیونکہ وہ وہی سنیں گے جیسا آپ انہیں سنائیں گے اور اس طرح سے سامعین آپ کے ماحول میں ڈھل جائیں گے۔

کچھ لوگ ماحول میں ڈھل جاتے ہیں، لیکن کچھ لوگ وہ ہوتے ہیں جو ماحول کو بدل دیتے ہیں

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ایک تو وہ لوگ ہوتے ہیں، جو ماحول میں ڈھل جاتے ہیں، اور ایک وہ ہوتے ہیں جو ماحول کو بدل دیتے ہیں، اس لیے میرا کہنا یہ ہے کہ آپ کو ماحول بدلنا ہے۔ ماحول میں ڈھلنا نہیں ہے۔ اس لیے آپ وہ بنے جو بننا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ پدم شری غزل گلوکار اور شہنشاہ غزل کہے جانے والے احمد حسین محمد حسین نے جہاں ای ٹی وی بھارت اردو کے سامعین کو غزل کی باریکیوں سے واقف کروایا تو وہیں اردو زبان کے تئیں ہمیں بیدار ہونے کی نصیحت بھی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.