ETV Bharat / state

Mahatma Gandhi Didn't Have Law Degree: مہاتما گاندھی کے پاس کوئی قانونی ڈِگری نہیں تھی، منوج سنہا کا بیان

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 5:33 PM IST

منوج سنہا
منوج سنہا

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پاس کوئی ڈگری نہیں تھی اور میرے پاس اس کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں یہ غلط فہمی ہے کہ گاندھی جی کے پاس قانون کی ڈگری تھی۔

منوج سنہا

گوالیار:ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار کی ایک نجی یونیورسٹی میں منعقد ایک پروگرام میں مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی۔منوج سنہا سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ،جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بابائے قوم مہاتما کی تعلیم پر سوال اٹھاتے نظر آ رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ گاندھی جی کے پاس کوئی ڈگری نہیں تھی۔ لوگ اس وہم میں مبتلا ہیں کہ گاندھی کے پاس قانون کی ڈگری تھی۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کل گوالیار آئے تھے۔ انہوں نے یہ بیان گوالیار کے ایک نجی یونیوسیٹی میں منعقد ایک تقریب کے دوران دیا تھا۔ یونیورسٹی میں جمعرات کو ڈاکٹر رام کی یاد میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ گوالیار کی آئی ٹی ایم یونیورسٹی میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جب خطاب کے لیے اسٹیج پر آئے تو انہوں نے پہلا سوال بابائے قوم مہاتما گاندھی سے کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پاس کوئی ڈگری نہیں تھی اور میرے پاس اس کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں یہ غلط فہمی ہے کہ گاندھی جی کے پاس قانون کی ڈگری تھی۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا بیان سامنے آنے کے بعد کانگریس نےسوال کھڑے کر دیے ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کے میڈیا انچارج نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ نریندر مودی کی ڈگری پر سوال کھڑے ہوتے ہیں۔مرکزی ٰزیر اسمرتی ایرانی کی ڈگری سوالوں کے گھیروں میں رہتی ہے،یہ تعجب خیز معاملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار کے کے ایک تعلیمی ادارہ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کہ رہے ہیں کہ با بائے قوم مہاتما گاندھی کے پاس کوئی ڈگری نہیں تھی،منوج سنہا کو یہ معلوم ہونا چاہے کے وہ بیرسٹر تھے

مزید پڑھیں:Manoj sinha on Various Issues مؤخر امتحانات جلد منعقد کیے جائیں گے، منوج سنہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.