ETV Bharat / state

Manoj sinha on Various Issues مؤخر امتحانات جلد منعقد کیے جائیں گے، منوج سنہا

author img

By

Published : Mar 15, 2023, 4:09 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے گذشتہ رات ٹویٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 16 مارچ سے 5 اپریل تک منعقد کئے جانے والے کمپیوٹر بیسڈ امتحانات کو مؤخر کردیا گیا ہے، تاہم ایس ایس بی نے ٹویٹ میں امتحانات مؤخر کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔

مؤخر امتحانات جلد منعقد کیے جائیں گے، منوج سنہا

جموں:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے جو امتحانات ملتوی کیے ہیں وہ جلد ہی منعقد کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری نوکریوں کی بھرتی عمل میں شفافیت انتظامیہ کی سب سے اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو کوئی شک ہے تو اس کا ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اب جموں و کشمیر میں مرٹ کی بنیادوں پر سرکاری نوکریاں دی جائے گی اورا س میں کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے ایس ایس بی امیدواروں نے جموں اور سرینگر میں ایس ایس بی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ احتجاجی ممبئی کی کمپنی ایپ ٹیک کو بلیک لسٹڈ کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر سروس سلیکش بورڈ نے سرکاری نوکری کی بھرتی کے لیے کمپوٹر ٹسٹ کے لیے اپیٹ ٹیک کمپنی کو کنٹریٹ دیا تھا۔ ایپ ٹیک کمپنی کئی ریاستوں میں پہلے سے ہی بلیک لسٹڈ ہے۔

مزید پڑھیں: JKSSB Defers Computer Based Examinations جموں و کشمیر ایس ایس بی کے امتحانات مؤخر

محبوبہ مفتی کے جانب سے حالیہ نجی حملے کے سوال کے جواب میں منوج سنہا نے کہا کہ وہ اس پر یہی کہے گئے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے 47 لوگوں کو نوکری سے برطرف کیا ہےجن پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بات انہوں نے کہی ہے وہ سچ ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے کہا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے جموں وکشمیر میں سرکاری نوکریاں عسکریت پسندوں اور ان کے رشتہ داروں کو دی ہے۔ اس بیان پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ایل جی اترپردیش سے آئے ہے اور وہاں نوکریاں مافیا کے لوگوں کو دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mehbooba Mufti Hits Bjp "ہم خود کیلئے اور دوسروں کیلئے آواز اٹھائیں گے"، محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر کے لیے رواں سال بجٹ پر ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کی 70 فیصد آبادی ایگریکلچر اور اس کے الائیڈ سیکٹر پر منصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہالسٹک ڈیولیپمنٹ کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ نے جو پلان بنایا اس میں بجٹ میں خاص خیال رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے پانچ سالوں میں ایگریکلچر اور اس سے الائیڈ سیکٹر کے لیے 5ہزار 13 کروڑ اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ارواں سال کے بجٹ میں ٹورازم ، تعلیم نوجوانوں کو بااختیار بنانا میں بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بجٹ وزیر خزانہ نرملہ سیتا رامن نے پیش کیا یہ نئے جموں و کشمیر کے عمارت کو بلندیوں تک پہچانے میں مدد دے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.