ETV Bharat / state

Survey of Madrasas in MP: مدارس حکومتی عدم توجہی کا شکار

author img

By

Published : Oct 7, 2022, 2:58 PM IST

مدارس حکومتی عدم توجہی کا شکار
مدارس حکومتی عدم توجہی کا شکار

مدارس کا سروے کرنے والی حکومت نصف سیشن گزرنے کے بعد بھی طلبا کو کتابیں مہیا نہیں کرا سکی۔ نئے تعلیمی سیشن کو شروع ہوئے کئی ماہ بیت چکے ہیں لیکن مدارس کے طلبا ابھی تک کتابوں سے محروم ہیں۔ Survey of Madrasas in MP

بھوپال: مدھیہ پردیش میں مدارس کے سروے کو لیکر سیاسی گھماسان جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے مدارس کو فرضی بتاکر سروے کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے اب تک 48 مدارس پر کاروائی کے ساتھ ساتھ 52 مدارس کو نوٹس بھی جاری کیا جاچکا ہے۔ Madrasahs suffer from government neglect

وہیں دوسری جانب ریاست کے مدارس گزشتہ چھ سالوں سے نہ صرف مرکزی و صوبائی حکومت کی عدم توجہی کے شکار ہیں بلکہ انہیں 6 برسوں سے گرانٹ بھی جاری نہیں کی گئی ہے۔ نئے تعلیمی سیشن کو شروع ہوئے کئی ماہ گزر چکے ہیں۔ لیکن مدارس کے طلبا ابھی تک کتابوں سے محروم ہیں۔ یہی نہیں سب کا ساتھ سب کا وکاس کی بات کرنے والی حکومت میں کووڈ کے بعد سے میڈ ڈے میل بھی نہیں دیا جا رہا ہے۔

مدھیہ پردیش آدھونک مدرسہ کلیان سنگھ کے جنرل سکریٹری صہیب قریشی نے کہا کہ اگر کہیں بھی کوئی کام غیر قانونی ہے تو حکومت کو اس پر کاروائی کرنے کا حق حاصل ہے۔ لیکن حکومت کو یہ بتانا چاہئے کہ جن مدارس نے حکومت کے پورٹل پر حکومت کے ضابطہ کے مطابق رجسٹریشن کروایا ہے، انہیں گزشتہ کئی سالوں سے گرانٹ سے محروم کیوں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے رواں برس سے 5ویں اور 8ویں بورڈ کو ایک ساتھ جوڑ دیا اور ان کا سلیبس بھی تبدیل کردیا ہے، لیکن ہمارے مدارس کے طلبا اب تک نئے کتابوں سے محروم ہیں۔ ایسے میں سرکار خود بتائے کہ مدارس کے طلبا تعلیم کیسے حاصل کریں۔ Madrasahs suffer from government neglect

ویڈیو

مزید پڑھیں:

مدرسہ منتظم حافظ جنید احمد کہتے ہیں کہ مدارس کے طلبا بھی پڑھ لکھ کر اعلی مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مدارس کے طلبا بھی ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور ہمارے وزیر آعظم نریندر مودی مدارس کے طلبا کے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے میں کمپیوٹر دیکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن یہ بچے کتاب تک سے محروم ہیں۔

طلبا کو جب وقت پر کتاب نہیں مل رہی ہے۔ انہیں مڈے میل سے محروم کردیا گیا ہے، تو ہمیں بتائیں ایسے میں مدارس کے بچے کیسے آگے بڑھیں گے۔ مدرسہ کی ایک اور منتظم رانا خان کہتی ہیں کہ 'کورونا کے دور میں حکومت نے کئی ادارے کی مدد کی لیکن مدارس کی جانب ایک بار بھی نہیں دیکھا۔ اور ہمیں گرانٹ بھی جاری نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے مدرسہ کو چلانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے'۔ Madrasahs suffer from government neglect

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی تنگ نظری کو ختم کرکے مدارس کو تمام سہولیات مہیا کرانی چاہئے جس طرح سے سرکاری اسکولوں کو دیا جارہا ہے۔ ہمارے نتائج کسی بھی طرح سے سرکاری اسکولوں سے کم نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.