ETV Bharat / state

Honorary Lecture in Bhopal بھوپال میں اردو اکاڈمی کی جانب سے تقسیم انعامات تقریب کا نعقاد

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 2:28 PM IST

بھوپال میں مدھیہ پردیس اردو اکادمی اور محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام تقریب میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلبا کو انعامات سے نوازا گیا۔ Urdu Academy Conduct Honorary Lecture

بھوپال میں اردو اکاڈمی کی جانب سے اعزازی تقریر کا نعقاد
بھوپال میں اردو اکاڈمی کی جانب سے اعزازی تقریر کا نعقاد

بھوپال میں اردو اکاڈمی کی جانب سے اعزازی تقریر کا نعقاد

بھوپال: دارالحکومت بھوپال میں واقع شیاملہ بلس ٹرائل میوزیم آدیٹوریم میں مدھیہ پردیش اردو اکاڈمی، سنسکرتی پریشد محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام اردو میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلبا کے لیے تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر مہمانان خصوصی کے طور پر اندور سے افتخار حسین نقوی اور بھوپال سے ڈاکٹر رضیہ حامد اسٹیج پر موجود رہے۔ اجلاس کی شروعات میں مہمانان کا استقبال کرنے کے بعد ڈاکٹر نصرت مہدی نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش اردو اکاڈمی،محکمہ ثقافت کے ماتحت اردو کے فروغ کے لئے کام کررہی ہے۔ اردو ادب کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتی رہی ہے.

اسی سلسلے کے تحت آج اسکول لیول پر اردو مضمون میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والوں کو انعامات تقسیم کئے جارہے ہیں تاکہ انھیں حوصلہ ملے اور وہ مستقبل میں مزید بہتر کام کرسکیں۔ ڈاکٹر نصرت مہدی نے کہا کہ ہم اردو اکیڈمی کے ذریعہ نئی نسل کو اگے لانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ اردو زبان کے فروغ کی بات کی جائے تو ہمیں اس کی شروعات نئی نسل سے ہی کرنا چاہیے۔ نصرت مہندی نے بتائے کی پوری ریاست سے 223 طلبات کا نام سامنے آیا ہے اور ابھی بورڈ کے امتحانات چلنے کی وجہ سے ریاست کے دیگر اضلاع سے طلبات نہیں پہنچے ہیں اس لئے ابھی بھوپال کے 106 طالبات کو اعزاز دیا جارہا ہے۔جو بچ گئے ہیں انہیں ان کے ضلعوں میں تقریب کے ذریعہ انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اس موقع پر اندور سے تشریف لائے افتخار حسین نقوی نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ اردو اکادمی بچوں کے مستقبل کو لے کر بہترین کام کررہی ہے، آج جن طلبا کو انعامات دیے جارہی ہیں۔ میں انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ساتھ ہی میرا مشورہ ہے کہ وہ آئی اے ایس اور آئی پی ایس جیسے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری بھی کریں تاکہ وہ ملک کی بہتر خدمت کرسکیں۔اس خطاب کے بعد امتیازی نمبر حاصل کرنے والے طلبا کو افتخار حسین نقوی، ڈاکٹر رضیہ حامد اور ڈاکٹر نصرت مہدی کے ہاتھوں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:Music Programme in bhopal بھوپال میں موسیقی پروگرام کا انعقاد

وہیں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلباء سے ہم نے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ اردو بڑی میٹھی زبان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ہم نے ابتدائی تعلیم میں شامل کیا ہے تو وہی ہم اردو کو اپنی اعلی تعلیم میں بھی شامل کر رہے ہیں۔ طالبات کا کہنا ہے کہ اردو زبان ایک شیری زبان ہے اور اسے سبھی کو اپنانا چاہیے ۔وہی طالبات میں اردو زبان کو لے کر جس طرح کا شوق و ذوق دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ نئی نسل اردو زبان کی طرف راغب ہو رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.