ETV Bharat / state

Music Programme in bhopal بھوپال میں موسیقی پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 19, 2023, 6:32 PM IST

موسیقی پروگرام منعقد
موسیقی پروگرام منعقد

بھوپال میں مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام اردو زبان کے فروغ کے لیے طرح طرح کے پروگرامز منعقد کیے گئے۔ اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر نصرت مہدی نے بتایا کہ اردو اکیڈمی ہر میدان میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتی چلی آ رہی ہے۔ Madhya Pradesh Urdu Academy Programme

موسیقی پروگرام منعقد

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام اردو زبان کے فروغ کے لیے طرح طرح کے پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں، جس کے تحت شام غزل پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں علی سردار جعفری کا کلام ’’ہماری زبان اردو’’ کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا۔ اس موقعے پر مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر نصرت مہدی نے بتایا کہ اردو اکیڈمی ہر میدان میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتی چلی آ رہی ہے اور جو لوگ اردو زبان کے فروغ میں اپنا تعاون دے رہے ہیں ان کا اعزاز بھی کرتی ہے۔

اسی کے تحت سپتک فائن آرٹ کے طالبات نے موسیقی کا پروگرام پیش کیا۔ ان موسیقی کے طالبات کو اردو اکیڈمی نے موقع دیا جس میں انھوں نے اردو نغمے اور اردو سے متعلق اور وطن کے گیت جیسے کلام پیش کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان کے تعلق سے کہا کہ ہمیشہ یہ کہا جاتا ہے کہ اردو زبان ایک مخصوص طبقہ سے تعلق رکھتی ہے۔ لیکن یہاں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

آج سپتک فائن آرٹ کے ذریعہ پیش کئے گئے پیشکش میں سبھی مذہب کے طالبات شامل تھے اور اس بات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اردو زبان کسی ایک فرقہ کی زبان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہمارا پروگرام مشترکہ تہذیب کی بہترین مثال ہے کہ اردو سب کی زبان ہے اور اردو کے سبھی اضناف میں آج کے وقت میں کام کیا جا رہا ہے۔ اس موقعے پر سپتک فائن آرٹس کے طا لبات نے عظیم شاعر علی سردار جعفری کی بہترین نظم پیش کی۔

ہماری پیاری زبان اردو
ہمارے نغموں کی جاں اردو
حسین دلکش زبان اردو

یہ وہ زباں ہے کہ جسے کو گنگا کے جل سے پاکیزگی ملی ہے
اودھ کی ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں سے جس کی دل کی کلی کھلی ہے
جو شعر و نغمہ کے حلد زاروں نے آج کوئل سی کوکتی ہے

اسی زبان نے ہمارے بچپن میں ماؤں سے لوریاں سنی ہیں
جوان ہو کر اسی زبان میؑ کہانیاں عشق نے کہی ہیں۔
اسی زبان کے چمکتے ہیروں سے علم کی جھولیاں بھری ہیں

اسی زبان سے وطن کے ہونٹوں سے نعرہ انقلاب پایا
اسی سے انگریز حکمرانوں نے خودسمری کا جواب پایا
اسی سے میری جواں تمنا نے شاعری کا روباب پایا

یہ اپنے نغمات پر اثر سے دلوں کو بیدار کر چکی ہے
یہ آپ نے نعتوں کی فوج سے دشمنوں پہ یلغار کل چکی ہے
ستمگروں کی ستمگری پہ ہزار باوار کرچکی ہے

کوئی بتاؤ وہ کونسا موڑ ہے جہاں ہم جھجک گئے ہیں
وہ کون سی رزم گاہ ہے جس میں اہل اردو بک گئے ہیں
وہ ہم نہیں ہیں جو بڑھ کے میدان میں آئے ہو اور ٹھٹھک گئے ہیں

یہ وہ زباں ہیں کہ جس نے زنداں کی تیرگی میں دیے جلائے
یہ وہ زباں ہے کہ جس کے شعلوں سے جل گئے پھانسیوں کے دسائے

مزید پڑھیں:Sham e Mausiqui Programme in Bhopal محکمۂ صحافت کے زیر اہتمام بھوپال میں شام موسیقی پروگرام

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت اردو زبان کے فروغ کے لیے ادب کی تمام اضناف پر کام کر رہی ہے جس سے اردو زبان نئی نسل تک پہنچے اور اس زبان کو فروغ ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.