ETV Bharat / state

Sham e Mausiqui Programme in Bhopal محکمۂ صحافت کے زیر اہتمام بھوپال میں شام موسیقی پروگرام

author img

By

Published : Feb 13, 2023, 9:07 AM IST

Updated : Feb 13, 2023, 11:45 AM IST

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمۂ صحافت کے زیر اہتمام بھوپال کے اسٹیٹ میوزیم میں شام موسیقی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں یو ایس اے سے آئے گلوکار سنیل منگی نے غزل پیش کی اور قوال سلیم جھنکار نے اپنی پیشکش سے سماں باندھا۔

بھوپال میں شام موسیقی پروگرام کا انعقاد
بھوپال میں شام موسیقی پروگرام کا انعقاد

محکمۂ صحافت کے زیر اہتمام بھوپال میں شام موسیقی پروگرام کا انعقاد

بھوپال: مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی، محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام "شام موسیقی" کا انعقاد بھوپال کے اسٹیٹ میوزیم میں کیا گیا۔ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر نصرت مہدی نے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ سبھی جانتے ہیں کہ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی اور محکمہ ثقافت ادب میں فنون لطیفہ کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے مسلسل ایسے پروگرام کرتے آئے ہیں جس سے ریاست اور ملک کے فنکاروں کو اسٹیج ملتا رہے اور انہیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملتا رہے۔ اسی سلسلے کے تحت آج اس شام موسیقی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ غزل گلوکار سنیل منگی (یو ایس اے ) اور مشہور قوال سلیم جھنکار (گوالیار) نے اردو کے غزلیں اور قوالیاں پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار سنیل مونگی موسیقی کے معروف استاد پدم شری ابھیشیک کے شاگرد ہیں۔ آپ 1990 سے دنیا کے مختلف پروگرامس میں لگاتار اپنی پیشکش دے رہے ہیں، جن میں یو ایس اے، کینیڈا، کیریبین، یوکے، نیدر لینڈ، فرانس، سوئزر لینڈ، کینیا، یو اے ای، کویت، نیپال، بنگلہ دیش، سنگاپور اور آسٹریلیا وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ سنیل مونگی کو غزل گلوکاری میں مہارت حاصل ہے۔ آپ شاعری کی سمجھ، شیری لہجے اور غزل کی خوبصورت ادائیگی کے لیے مشہور ہیں۔ آپ نے موسیقی کی دنیا کی عظیم ہستیوں کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا ہے۔

وحید قوال سلیم جھنکار ملک کے مشہور قوالوں میں ایک ہیں جو روایتی قوالی گاتے ہیں۔ آپ کا تعلق مدھیہ پردیش کے گوالیار شہر سے ہے۔ آپ نے عالمی قوالی تقریب میں شرکت کی ہے جسے ایران ایمبیسی نے دہلی میں منعقد کیا تھا۔ سلیم جھنکار ملک کے تقریباً سبھی بڑے شہروں میں قوالی پیش کر چکے ہیں۔ جن میں دہلی، ممبئی، چنئی، بنگلور، ناگپور، حیدرآباد، اندور، اجمیر اور بھوپال وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ آپ 1999 سے لگاتار قوالی کی پیشکش دیتے آرہے ہیں۔ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی اردو زبان کے فروغ اور اس زبان کو ہر طبقے تک پہنچانے کے لیے اس طرح کے پروگرام منعقد کرتی چلی آ رہی ہے۔ تاکہ لوگ اردو زبان کو سمجھیں اور اس سے جڑیں۔

Last Updated :Feb 13, 2023, 11:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.