ETV Bharat / state

Haath Se Haath Jodo Campaign In Bhopal مدھیہ پردیش میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑوں مہم

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 7:34 PM IST

مدھیہ پردیش میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑوں مہم
مدھیہ پردیش میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑوں مہم

ریاست میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم کی ذمہ داری بھوپال کانگریس لیڈر یاسیر حسنات صدیقی کو دی گئی جو پوری ریاست میں شروع کی جا رہی ہے۔

مدھیہ پردیش میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑوں مہم

بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش میں امسال اسمبلی انتخابات منعقد ہونا ہے۔ اس کو لے کر کانگریس پارٹی کھولے طور سے میدان میں اترتی نظر آرہی ہے۔ اور اس کے لئے کانگریس پارٹی اپنے لیڈران اور کارکنان کو اس کی ذمہ داری بھی دیتے نظر آرہی ہے۔ وہی آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی بھارت جوڑوں یاترا کے بعد کانگریس نے ہاتھ سے ہاتھ جوڑوں مہم کا آغاز کیا ہے۔ ریاست کے دارالحکومت بھوپال میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑ مہم کا ذمہ دار کانگریس لیڈر یاسرحسنات صدیقی کو بنایا ہے۔ یاسر حسنات صدیقی نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کانگریس کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑوں مہم کی ابتدا وارڈ نمبر ایک سے شروع ہوگی جو پورے بھوپال میں چلائی جائے گی۔ اس طرح سے ہماری کوشش رہے گی کہ بھوپال کے سبھی اسمبلی حلقوں میں اور سبھی وارڈوں میں ہم اپنی مہم کو چلائیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کی بھارت جوڑوں یاترا کے بعد یہ ہاتھ سے ہاتھ جوڑ کر یاترا ہمارے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے شروع کی ہے۔ بھارت جوڑوں یاترا ایک غیر سیاسی پروگرام تھا ۔ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم کانگریس کے 2024 اسمبلی انتخابات کے مشن کو لے کر نکلے ہیں۔ اس مہم کے ذریعہ کانگریس پارٹی ٹھیک کئے ہوئے کام اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی ناکامی کو ہم عوام کے سامنے پیش کریں گے۔اب اس کی شروعات ہم وارڈ نمبر1 جوکہ حضور اسمبلی حلقے میں ہے سے شروع کی جائے گی۔ اس میں ہم گھر گھر جا کے کانگریس کی نیتیاں اور بھارتی جنتا پارٹی کی غلط پالیسیوں کے بارے میں لوگوں کو بیدار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Dr. Farhat Khan on Girl Education لڑکیوں کو خود انحصار ہونا چاہیے، ڈاکٹر فرحت خان

ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ہاتھ سے ہاتھ جوڑوں مہم کے دوران کچھ چیزیں لے کر جائیں گے جس میں ہمارے لیڈر کمل ناتھ کے ذریعہ تیار مشن 2024 کا بروشر لوگوں تک پہنچائیں گے اور اسی کے ساتھ ایک لیٹر عوام کو دیا جائے گا جو کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ذریعہ لکھا گیا ہے۔ ہماری کوشش ہے کی راہل گاندھی کے ذریعہ لکھا گیا یہ خط سب ہی عوام تک پہنچے۔ وہیں کانگریس نے بھارتی جنتا پارٹی پر جو الزامات عائد کئے ہیں اس کی ایک لسٹ تیار کی گئی ہے اسے بھی ہم عوام تک لے کے جائیں گے۔ اور کانگریس کی کوشش یہ رہے گی کہ آنے والے 2024 کے اسمبلی انتخابات میں ان سب چیزوں کا پردہ فاش کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.