ETV Bharat / state

Kamal Nath on Lumpy Virus کمل ناتھ نے لمپی وائرس معاملے میں بی جے پی پر لاپرواہی کا الزام لگایا

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 3:40 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

کمل ناتھ نے آج حکومت پرلمپی وائرس کے بارے میں لاپرواہ ہونے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت کو وقت پر جو ضروری اقدامات کرنے تھے، وہ ابھی تک نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ حکومت پچھلے کئی دنوں سے چیتا ایونٹ میں لگی ہوئی ہے، اب اگر وہ چیتا ایونٹ سے باہر نکل آئی ہے تو اسے ریاست میں گائے ماتا کا خیال رکھنا چاہیے۔ آئے روز اس وائرس سے مرنے والی گائے کی تصویریں منظر عام پر آ رہی ہیں۔Kamal Nath Slams Shivraj Over Lumpy Virus

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج حکومت پرلمپی وائرس کے بارے میں لاپرواہ ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ اگر حکومت 'چیتا ایونٹ' سے باہر آگئی ہے تو اسے اب گائے کا خیال رکھنا چاہئے۔Kamal Nath Slams Shivraj Over Lumpy Virus

کمل ناتھ نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ مدھیہ پردیش میں لمپی وائرس کا پھیلاؤ دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ ریاست کے کئی حصوں میں گائے ماتا بڑی تعداد میں اس وائرس سے متاثر ہو رہی ہیں، وہ بھی بڑی تعداد میں مر رہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا، 'حکومت کو وقت پر جو ضروری اقدامات کرنے تھے، وہ ابھی تک نہیں اٹھائے گئے ہیں۔

حکومت پچھلے کئی دنوں سے 'چیتا ایونٹ' میں لگی ہوئی ہے، اب اگر وہ چیتا ایونٹ سے باہر نکل آئی ہے تو اسے ریاست میں گائے ماتا کا خیال رکھنا چاہیے۔ آئے روز اس وائرس سے مرنے والی گائے کی تصویریں منظر عام پر آ رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں فوری طور پر تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Lumpy Virus Cases in MP مدھیہ پردیش میں لمپی وائرس سے 38 جانور ہلاک

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.