ETV Bharat / state

Muslim Manch Iftar Party بھوپال میں راشٹریہ مسلم منچ کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام

author img

By

Published : Apr 2, 2023, 7:55 PM IST

Updated : Apr 3, 2023, 11:30 AM IST

بھوپال میں افطار پارٹی کے موقع پر اندریش کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اسلام میں یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ اگر آپ کے کسی پڑوسی کا آپ کی وجہ سے دل ٹوٹتا ہے تو آپ کی عبادت قبول نہیں ہوگی۔ اس لیے گائے کو لے کر اگر ایسا کچھ کیا جاتا ہے تو آپ کے پڑوسی یعنی آپ کے ہم وطن بھائیوں کا دل دکھتا ہوگا۔ اس لیے ہمیں اپنی نماز اور عبادت کو خراب نہیں کرنا ہے۔ Iftar Party in Bhopal

مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام
مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام

مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مسلم راشٹریہ منچ کے زیر اہتمام افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کے ہندو مسلم دونوں طبقوں کے لوگوں نے شر کت کی۔ اس موقعے پر تنظیم کے قومی صدر اندریش کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم راشٹریہ اپنے مقد پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ کا مطلب جسم، دل اور دماغ کی پاکیزگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال بھر میں جو ہمارے اندر خرابیاں پیدا ہو جاتی ہے جو برائیاں آ جاتی ہیں، انہیں دور کرنے کے لئے روزے رکھے جاتے ہیں۔ انہوں نے ایمان کے تعلق سے کہا کہ سب کا اپنا مذہب ہے اور لوگوں کو اپنے مذہب کے حساب سے چلنا چاہیے اور دوسرے کے فرقے یا دین میں دخل نہیں دینا چاہیے۔ بلکہ سب ہی مذاہب کی عزت کرنا چاہیے۔ اس سے بھائی چارہ بنا رہے گا، محبت باقی رہے گی۔

اندریش کمار نے ایک حدیث کا ذکر کرتے ہوئے کہا ایک بار جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دسترخوان پر کھانا کھانے بیٹھے تو ان کے سامنے دسترخوان پر بہت سی چیزیں تھی۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پلیٹ کو دیکھ کر اسے ہٹانے کا حکم دیا جس پر میزبان نے کہاں کی اس پلیٹ میں سب سے شاندار اور لذیذ اور خوشبو دار پکوان ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ اس گوشت کو کھانے سے بیماری ہوتی ہے اور اس کا دودھ اور گھی شفا ہے۔ اندریش کمار نے کہا اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس کی ہدایت کی، اس لیے گائے کی عزت کرنا اس کی حفاظت کرنا ہے۔ واضح رہے کہ علماء دین ایسی کسی حدیث یا روایت کی تصدیق نہیں کرتے ہیں۔
اندریش کمار نے مزید کہا کہ مذہب اسلام میں یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ اگر کسی پڑوسی کا آپ کی وجہ سے دل ٹوٹتا ہے تو آپ کی عبادت قبول نہیں ہوگی۔ اس لئے گائے کو لے کر اگر ایسا کچھ کیا جاتا ہے تو آپ کے پڑوسی یعنی آپ کے ہم وطن بھائیوں کا دل دکھتا ہوگا۔ اس لیے ہمیں اپنی نماز اور عبادت کو خراب نہیں کرنا ہے اور اپنی عبادت کو محفوظ رکھنے کے لئے ان سب کاموں سے بچنا ہے جو اسلام کے خلاف ہے اور جس کام سے ہمارا ایمان خراب ہوتا ہے اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔

اندریش کمار نے کہا کہ اسلام کا پیغام ہمیشہ سے امن و امان کا رہا ہے۔ انہوں نے کہا اسلام کے بھارت سے تعلق کی وضاحت کرتے ہوئے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اس واقعہ کا ذکر کیا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک ملک ایسا ہے جہاں سے انہیں ٹھنڈی ہوائیں محسوس ہوتی ہے۔ اسی طرح اندریش کمار نے آج کی افطار پارٹی میں ہندو مسلم یکجہتی کو لیکر اور مذہب اسلام میں کہی گئی باتوں پر روشنی ڈالیں۔ ای ٹی وی بھارت اردو، اندریش کمار کی جانب بیان کی گئی احادیث اور واقعات کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: Gujarat Elections 2022 مسلم راشٹریہ منچ نے بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی

Last Updated : Apr 3, 2023, 11:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.