ETV Bharat / state

Bhopal History Forum بھوپال کی تاریخ مرتب کرنے کیلئے ہسٹری فورم کا قیام

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 12:14 PM IST

Updated : Jun 16, 2023, 5:17 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ہسٹری فورم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو بھوپال پر تحقیق کرکے بھوپال پر ایک تاریخی کتاب مرتب کرے گا۔

Bhopal History Forum
Bhopal History Forum

بھوپال کی تاریخ مرتب کرنے کیلئے ہسٹری فورم کا قیام

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی مصدقہ اور مکمل تاریخ مرتب کرنے کے لیے بھوپال ہسٹری فورم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ فورم بھوپال کی تاریخ کے مختلف پہلوؤں پر تحقیق کرے گی۔ جس میں خاص طور پر بھوپال انضمام تحریک اور نواب حمید اللہ خان کے تعلق سے خاص طور سے تحقیق کی جائے گی۔ واضح رہے کہ دارالحکومت بھوپال میں خاص طور پر بھوپال انضمام تحریک اور نواب حمید اللہ خان کے تعلق سے ایک حلقے کی جانب سے لگاتار غلط تاریخ پیش کی جا رہی ہے اور بھوپال نواب اور بھوپال کی کئی شخصیات کی شبیہ کو خراب کیے جانے کے پس منظر میں شہر کے دانشوروں نے بھوپال کی مصدقہ ومکمل تاریخ مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھوپال ہسٹری فورم کے اہم رکن ایڈووکیٹ شاہنواز خان نے بتایا کہ ہماری اس تحقیق کے ذریعے مرتب کیے جانے والی کتاب میں بھوپال انضمام تحریک کے ساتھ آزادی کی تحریک اور 1932 کی سپاہی بہادر تحریک وغیرہ کی تاریخ کو شامل کیا جائے گا۔ اس کتاب میں بھوپال کی تہذیب و تمدن شہر کی اہم عمارتوں، اہم شخصیات پر بھی لکھا جائے گا۔ وہیں ان تمام مضامین کو شامل اشاعت کیا جائے گا جو بھوپال کی تاریخ سے تعلق رکھتے ہوں۔

واضح رہے کہ اس بھوپال ہسٹری فورم میں ان لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جو بھوپال کی تاریخ سے واقف ہیں یا پھر ایسے لوگ جن کے پاس بھوپال کی تاریخ سے تعلق رکھتے ہوئے تاریخی دستاویزات موجود ہیں۔ شاہنواز خان نے کہا کہ ہمیں اس تاریخی کتاب کو مرتب کرنے میں جو بھی تعاون کرنا چاہتا ہے وہ کرسکتا ہے۔ وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی پریشانی یا پیسے کی کمی کی وجہ سے اس کتاب کی اشاعت کو نہیں روکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کو حاصل ہونے والے مضامین پر کمیٹی کے ذمہ داران مضامین شامل کیے جانے پر فیصلہ لیں گے۔

Last Updated : Jun 16, 2023, 5:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.