ETV Bharat / state

Book Lanch Ceremony بھوپال میں خالد محمود کی کتاب کا رسم اجرا

author img

By

Published : Jul 12, 2023, 4:57 PM IST

بھوہال میں انتساب پبلیکیشن اور سدبھاونہ منچ کے زیر اہتمام سیفی سرونجی اور استوتی اگروال کی مرتب کردہ کتاب 'خالد محمود شخصیت اور ادبی کارنامے' کی رسم رونمائی عمل میں ائی ۔

بھوپال میں خالد محمود کی کتاب کا رسم اجرا
بھوپال میں خالد محمود کی کتاب کا رسم اجرا

بھوپال میں خالد محمود کی کتاب کا رسم اجرا

بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش سے 70 کلومیٹر دوری پر واقع سرونج تحصیل میں ادبی محفل عمل میں آئی۔ انتساب پبلیکیشن اور سد بھاونا منچ کی جانب سے سرونج میں سیفی سرونجی اور استوتی اگروال کی مرتب کردہ کتاب 'خالد محمود شخصیت اور ادبی کارنامے' کی رسم رونمائی پروفیسر اختر الواسع کے دست مبارک سے عمل میں ائی۔

انہوں نے صدارت کے فرائض بھی انجام دیے اور کہا کہ اہل سرونج نے یہ جلسہ منعقد کر کے اس بات کو غلط ثابت کر دیا ہے کہ قدر بردہ بعد مردہ ہند کا دستور ہے۔ کیونکہ اگر کوئی اچھا کام کرتا ہے تو اس کی زندگی میں ہی قدر کی جاتی ہے۔ اس کی مثال خالد محمود ہیں۔ وہیں آج کی ادبی محفل میں شرکت کرنے ائے مہمانان نے کہا کہ سرونج کی شہرت و مقبولیت میں سہ ماہی انتساب کا بڑا رول رہا ہے۔ سرونج گنگا جمنی تہذیب کا سنگم ہے جہاں سیفی سرونجی اور انیل اگروال رہتے ہیں۔

وہیں پروفیسر خالد محمود نے جذباتی انداز میں کہا کہ میں اس شاندار تقریب کے لیے انتساب پبلیکیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا ہمیں تو اردو پڑھنے پڑھانے کا شوق تھا۔ لوگ اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے پیسے خرچ کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے الٹے پیسے ملے۔ مہمان اعزازی ڈاکٹر خالد مبشر نے کہا کہ خالد محمود ایک زندہ لیجنڈ ہیں۔ اس کتاب میں ایسی ایسی جاذب نظر تصاویر ہے کہ دیکھتے ہیں تو بس دیکھنے ہی میں مشغول رہتے ہیں۔ کتاب پڑھنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔ میں سرونج کی سرزمین کو سلام کرتا ہوں جہاں خالد صاحب پیدا ہوئے۔ میں سیفی سرونجی کو بھی مبارکباد دیتا ہوں کہ وہ استوتی اگروال جیسی نئی نسل تیار کر رہے ہیں۔

مفتی رحیم اللہ خان قاسمی نے مشورہ دیا کہ اپ اپنے گھروں میں اولادوں کا نام خالد محمود رکھیں۔ مہمان ذی وقار پروفیسر طاہرہ عباسی نے کہا کہ خالد محمود کی زندگی میں پروفیسر تسنیم فاطمہ کا بڑا رول ہے۔جس پر سبھی مہمان نے تائید کی اور مزید کہا کہ اس درخت کو تسنیم نے ہی ہر طوفان سے بچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ek Shayar Program ایک شاعر پروگرام میں ڈاکٹر علی عباس امید سے گفتگو

سیفی سیرونجی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خالد صاحب ہر دل عزیز شخصیت ہیں اور میں نے بھی ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ استوتی اگرول نہیں تمام مہمانوں کا تعارف کروا کر تقریب کی شروعات کی اور خالد محمود کو اردو زبان کا حاتم طائی کہہ کر مخاطب کیا۔ ظفر صحبئی نے کہا کہ خالد صاحب کی ہمہ جہت شخصیت کو تقریر میں لانا میرے بس کی بات نہیں۔ پروفیسر حسان خان نے فرمایا کہ یہ پروگرام تمام سرونج والوں کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے اور سرونج کی تاریخ میں ہمیشہ اس کو یاد کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.