ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra in MP بھارت جوڑو یاترا پر بی جے پی کانگریس آمنے سامنے

author img

By

Published : Dec 3, 2022, 9:48 AM IST

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے والے لوگوں پر بھارتی جنتا پارٹی کی طرف سے لگاتار سوال اٹھائے جارہے ہیں۔ کانگریس ان سوالات کو بے جا قرار دیتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا سے بھارتیہ جنتا پارٹی بوکھلا گئی ہے۔ BJP Congress face to face on Bharat Jodo Yatra

17098633
17098633

بھوپال: جب سے کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا راہل گاندھی کی قیادت میں شروع ہوئی ہے۔ اس میں بڑے بڑے چہرے راہل گاندھی کے ساتھ نظر آتے دیکھے جا رہے ہیں، جس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران لگاتار بیان بازی کرتے چلے آرہے ہیں۔ راہل گاندھی کی یاترا میں حال ہی میں مدھیہ پردیش میں شامل ہوئی۔ سورا بھاسکر پر وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بھی بیان دیا ہے، جس پر مدھیہ پردیش کانگریس کی سینئر ترجمان سنگیتا شرما نے کہا بھارتیہ جنتا پارٹی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا سے بوکھلا گئی ہے اور سبھی دیکھ رہے ہیں کہ راہل گاندھی کی اس یاترا کو لگاتار عوامی سپورٹ مل رہا ہے اور وہ کامیاب ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا یہ بھارت جوڑو یاترا ملک اور عوام کے لیے بہت ہی فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے کیونکہ یہ یاترا ملک کو جوڑنے کا کام کر رہی ہے۔ BJP Congress face to face on Bharat Jodo Yatra

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کا مقصد ہے کہ عوام اس سے جڑیں اور زیادہ سے زیادہ ملک کا ماحول خوشگوار ہو۔ کیونکہ ہم دیکھ رہے ہیں ملک کے اندر نفرت کا ماحول لگاتار پیدا کیا جا رہا ہے، ملک کے ماحول کو خراب کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ انہیں سب حالات کو لے کر یہ یاترا چل رہی ہے اور اسے بڑے پیمانے پر عوام کا سپورٹ مل رہا ہے۔ ان سب سے گھبرائی بھارتیہ جنتا پارٹی غلط بیان بازی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران کو بھارت کو جوڑنے سے مطلب نہیں ہے بلکہ ملک کو توڑ کر راج کرنا چاہتے ہیں۔ اور اگر آپ آج تک کی تاریخ دیکھتے ہیں تو بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک کو صرف توڑنے کا کام ہی کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی انگریزوں کے مطابق پھوٹ ڈالو اور راج کرو کی راہ پر گامزن ہے۔ یہی وجہ ہے کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران بھارت جوڑوں یاترا میں شامل ہونے والے ہر شخص پر انگلی اٹھاتے نظر آ رہے ہیں۔
وہیں ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر بڑا حملہ کیا ہے۔ انہوں نے بھارت جوڑو یاترا کو بھارت توڑو یاترا بتایا ہے۔ درحقیقت جمعرات کو سورا بھاسکر بھی راہل گاندھی کے ساتھ اجین کی اس یاترا میں شامل تھیں جو اکثر اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کنہیا کمار جسے بھارتیہ جنتا پارٹی ٹکڑے ٹکڑے گینگ کا رکن کہتی ہے وہ اب کانگریس کا اٹوٹ حصہ ہے اور وہ بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی مخالف بیان دے کر سرخیوں میں آنے والے سشانت نے بھی اس یاترا میں حصہ لیا اور اب فلم اداکارہ سورا بھاسکر بھی اس یاترا میں شامل ہوئیں۔ واضح رہے کہ چار روز قبل اداکارہ ریچا چڈھا کے بھارتی فوج کے بارے میں دیے گئے متنازعہ بیان کی حمایت کرنے پر سورا بھاسکر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور انہیں بھارت مخالف کہا گیا تھا۔

نرتم مشرا نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سورا بھاسکر نے اس طرح کے بیانات دیے ہیں۔ ماضی میں بھی وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی تعریف کر چکی ہے، سورا کے راہول گاندھی کے دورے میں شامل ہونے پر نروتم مشرا نے کہا ہے کہ یہ وہی سورا بھاسکر ہیں جو فوج کی مخالف اور پاکستان کی تعریف کرتی رہی ہیں۔ راہل گاندھی، کنہیا کمار اور سشانت پہلے بھی آپ کی یاترا میں حصہ لے چکے ہیں ایسا لگتا ہے کہ آپ کی یاترا بھارت جوڑو یاترا نہیں بلکہ بھارت توڑو یاترا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی وزیر راہل کوٹھاری نے بھی اس یاترا کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ یہ وہی سورا بھاسکر ہے جو دو دن پہلے کشمیر فائل فلم کی مخالفت کرنے والے اسرائیلی فلمساز کے ساتھ کھڑی تھی۔ شہری نکسل سوچ کو مدھیہ پردیش کا ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ساتھ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان آشیش اگروال نے بھی اس یاترا کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے۔ غرض کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے والے لوگوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی لگاتار بیان بازی کرتے ہوئے اس یاترا کو بھارت جوڑو نہیں بلکہ بھارت توڑو یاترا کہتی نظر آ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.