ETV Bharat / state

چناب، لداخ میں بارہ گھنٹوں کے دوران تین زلزلے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 12:59 PM IST

earthquake
earthquake

JK and ladakh UT Earthquakeرواں برس خطہ چناب اور یوٹی لداخ میں دو درجن سے بھی زائد زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سرینگر: جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریز میں گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے تین زلزلوں کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق پیر کی شب 10 بجکر 26 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔

سینٹر کے مطابق لداخ کے لیہہ ضلع میں منگل علی الصبح 4 بجکر 33 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔ سینٹر کے مطابق تیسرا زلزلہ لداخ کے لیہہ میں ہی منگل کی صبح 8 بجکر 41 منٹ پر محسوس کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 13 کلو میٹر تھی۔ تاہم ان زلزلوں سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: Earthquake Jolts in Kashmir Valley: جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

واضح رہے کہ جموں وکشمیر اور لداخ میں 18 دسمبر کو یکے بعد دیگر پانچ بار زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ انسانی مداخلت زلزلوں کے آنے کی وجہ ہوسکتی ہے لیکن اس سے بڑے پیمانے کے زلزلے نہیں آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ آنے میں شدت سے زیادہ مرکز اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق زلزلے آنے کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی ہے البتہ ڈیٹا کی تحقیق کے بعد سائنسدان یہ کہہ سکتے ہیں کہ کسی خاص جگہ چار پانچ سال میں زلزلہ آسکتا ہے جس کی شدت یہ ہو سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں سالانہ قریب تین سو زلزلے آتے ہیں لیکن ان میں سے بیشتر ایسے ہوتے ہیں جنہیں محسوس بھی نہیں کیا جاتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.