ETV Bharat / state

لداخ یونین ٹریٹری میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 12:28 PM IST

ا
ا

یونین ٹیریٹری لداخ اور پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں رواں برس اب تک درجن سے زائد زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سرینگر: لداخ یونین ٹیریٹری میں ہفتے کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر بتائی جا رہی ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے سماجی رابطہ گاہ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ’’لداخ میں ہفتے کی صبح 8 بجکر 25 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔‘‘

آفیشلز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سال رواں کے ماہ جون میں جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹیریٹری میں زائد از ایک درجن زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ گرچہ ان زلزلوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم زلزلوں کے چھٹکے عوام کو گھروں سے باہر آنے پر مجبور کرتے ہیں اور زلزلے کے جھٹکے یہاں کی عوام کو سنہ 2005کے تباہ کن جھٹکوں کی یاد دلاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ڈوڈہ میں زلزلے کے جھٹکے

جموں و کشمیر میں سال 2005میں آئے تباہ کن جھٹکوں میں ہزاروں کروڑ روپے کی املاک کو نقصان ہوا تھا وہیں سینکڑوں افراد بھی ہلاک تھے۔ سرحدی قصبہ اوڑی میں ہی 150سے زائد افراد فوت ہوئے تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.