ETV Bharat / state

Army chief Gen Pande Visits Ladakh: آرمی چیف فوجی تیاریوں کا جائزہ لینے لداخ پہنچے

author img

By

Published : May 12, 2022, 7:45 PM IST

آرمی چیف فوجی تیاریوں کا جائزہ لینے لداخ پہنچے
آرمی چیف فوجی تیاریوں کا جائزہ لینے لداخ پہنچے

فوج کے ترجمان نے کہا کہ جنرل پانڈے تین روزہ دورے پر لیہہ لداخ گئے ہیں۔ آرمی چیف بننے کے بعد جنرل پانڈے کا لداخ سیکٹر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ Army Chief, General Pande in Ladakh

نئی دہلی: چین کے ساتھ دو سال پرانے فوجی تعطل کے درمیان آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے جمعرات کو لداخ سیکٹر میں سکیورٹی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ فوج کے ترجمان نے کہا کہ جنرل پانڈے تین روزہ دورے پر لیہہ لداخ گئے ہیں۔ آرمی چیف بننے کے بعد جنرل پانڈے کا لداخ سیکٹر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ تین روزہ دورے کے دوران آرمی چیف لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ مختلف محاذوں اور سیکٹرز کا دورہ کریں گے اور فوجی تیاریوں اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ Army chief Gen Pande visits Ladakh

وہ اس سیکٹر میں تعینات فوج کے اعلیٰ کمانڈروں سے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کریں گے اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کریں گے۔ جنرل پانڈے نے تقریباً 10 دن قبل آرمی چیف کی ذمہ داری سنبھالنے کے وقت کہا تھا کہ ان کی اولین ترجیح اپریل 2020 سے پہلے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر پہلے کی حالت بحال کرنا ہوگی۔ Army Chief, General Manoj Pande in Ladakh

یہ بھی پڑھیں: UP DGP Mukul Goel Removed: وزیر اعلیٰ یوگی نے ڈی جی پی کو ہٹایا، جانیے ان کی جگہ کس نے لی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.