ETV Bharat / state

Wildlife Department Caught Bear محکمہ وئلڈ لائف نے ریچھ کو پکڑلیا

author img

By

Published : May 18, 2023, 5:14 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ہندوارہ بتشنگی راجوار بہنی پورہ راجپورہ میں پولیس اور محکمہ وئلڈ لائف نے ریچھ کو پکڑلیا ہے۔ کئی ہفتوں سے مقامی لوگوں سکون کی نیند سو نہیں پارہے تھے۔

محکمہ وئلڈ لائف نے ریچھ کو پکڑلیا
محکمہ وئلڈ لائف نے ریچھ کو پکڑلیا

شمالی کشمیر ہندوارہ کے راجپورہ رجوار گاوں میں کچھ ہفتوں سے ایک خبر گشت کررہی تھی کہ یہاں رات کے دوران قبرستان میں کوئی جانور قبریں کھود کر قبر سے لاشیں نکال رہا ہے اور یہ سلسلہ کئی ہفتوں تک جارہا۔ اس مسئلے سے مقامی آبادی میں سخت تشویش پائی جارہی تھی اور بتایا گیا ہیکہ کئی بار مقامی لوگ قبرستان کے باہر گاڑیوں میں لائٹس لگا کر بیٹھے اور گشت کر رہےتھے۔لیکن انہیں کچھ ہاتھ نہیں لگا اس کے بعد انہوں نے یہ مسئلہ وئلڈ لائف کو بتایا تو وئلڈ لائف اہلکاروں نے وہاں ایک ہفتے سے پنجرہ لگایا۔

اس کے بعد بھی کچھ پتہ نہیں چلا بعد ازاں آج کئی ہفتوں کے بعد بتشگی میں لگائے گئے پنجرے میں ایک آدم خوار ریچھ پھس گیا ۔جس کا محکمہ وئلڈ لائف کے اہلکاروں نے اعتراف کیا کہ یہ وہی آدم خوار ریچھ ہے جو کئی ہفتوں سے بتشگی ۔راجپورہ کے بستوں میں قبرستان سے لاشیں نکال رہا تھا۔

محکمہ وئلڈ لائف نے ریچھ کو پکڑلیا

مزید پڑھیں:Himalayan Brown Bear In Kashmir: ہمالیائی بھورے بھالو سرینگر کے ریہبلیٹیشن سنٹر میں توجہ کا مرکز

مزید پڑھیں:Bear Kills Sheep in Ganderbal: ریچھ کے حملہ میں دو بھیڑ ہلاک

Bear Attack in Pulwama ترال میں ریچھ کے حملے میں چار افراد کو زخمی

مزید پڑھیں:Bear Caught in Pulwama پلوامہ میں وائلڈ لائف کے اہلکار ریچھ پکڑنے میں کامیاب

تاہم محکمہ وئلڈ لائف اور ہندوارہ پولیس نے کافی مشقت کے بعد آخر کار اس آدم خور ریچھ کو پکڑ کر سوپور منتقل کیا اس کاروائی پرعلاقے کے لوگوں نے ہندوارہ پولیس اور محکمہ وئلڈ لائف کی تعریف کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.