ETV Bharat / state

Bear Kills Sheep in Ganderbal: ریچھ کے حملہ میں دو بھیڑ ہلاک

author img

By

Published : Nov 29, 2022, 12:51 PM IST

گراج، گاندربل میں دوران شب ریچھ نے گئو خانہ کی توڑ پھوڑ کی اور بھیڑوں کی بھی چیر پھاڑ کر ڈالی۔ Bear Creates Panic in Garaj Ganderbal

ریچھ کے حملہ میں دو بھیڑ ہلاک
ریچھ کے حملہ میں دو بھیڑ ہلاک

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں گزشتہ شب ایک ریچھ نے گراج نامی گاؤں میں ایک گئو خانہ میں داخل ہوکر دو بھیڑوں کو ہلاک جبکہ کئی دیگر کو زخمی کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق نجار محلہ، گراج میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک ریچھ اچانک نمودار ہوا اور فیاض احمد میر نامی ایک شہری کے گئو خانہ میں داخل ہو گیا۔ In Ganderbal Bear Kills Sheep

ریچھ کے حملہ میں دو بھیڑ ہلاک

مقامی باشنوں نے بتایا کہ ریچھ گئو خانہ کا دروازہ توڑ کر اس میں داخل ہوا اور اس میں موجود بھیڑوں کو نشانہ بنایا۔ ریچھ نے دو بھیڑوں کی چیر پھاڑ کر دی جب کہ کئی دیگر کو شدید زخمی کر دیا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ مکان مالک کے شور مچانے کے بعد ریچھ موقع سے فرار ہو گیا۔ محکمہ انیمل ہسبنڈری کی ٹیم آج صبح گراج علاقہ پہنچی اور زخمی بھیڑوں کا علاج و معالجہ کیا۔ ادھر، متاثرہ فیاض احمد نے حکام سے امداد کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: بجبہاڑہ: ریچھ کے حملے میں کئی بھیڑ ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.