ETV Bharat / state

Leopard Attack in Handwara: تیندوے کے حملے میں ایک شخص شدید زخمی

author img

By

Published : Aug 9, 2022, 7:52 PM IST

شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں تیندوے کے حملے میں 50 سالہ سرکاری ملازم شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص محکمہ جل شکتی میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔

Kupwara Leopard Attack
Kupwara Leopard Attack

کپوارہ: جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہریل، ہندوارہ میں تیندوے نے ایک سرکاری ملازم پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔ زخمی شخص کو فوری طور ضلع ہسپتال ہندوارہ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی امداد کے بعد ڈاکٹرز نے اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال بارہمولہ ریفر کر دیا۔ جی ایم سی بارہمولہ کے ڈاکٹروں نے زخمی شخص کی نازک حالت دیکھ کر اسے اسکمز صورہ ریفر کر دیا۔

معلوم ہوا ہے کہ زخمی شخص کی گردن اور ٹھوڑی پر شدید چوٹیں آئی ہیں اور اس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ مقامی باشندوں کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ معمر شخص پر حملہ کرنے والا تیندوا وہی ہے جس نے حال ہی میں مونبل علاقے میں ایک بچے پر حملہ کیا تھا جس میں بچے کی موت ہوگئی تھی۔

اس حوالے سے بلاک وائلڈ لائف آفیسر فاروق احمد پیر سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے تیندوے کو پکڑنے میں بے بسی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے پاس جنگلی جانوروں کو پکڑنے کے لیے خاطر خواہ ساز وسامان یا افرادی قوت موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں ضلع بارہمولہ کے کئی مقامات پر جنگلی جانوروں کے متعدد حملوں کے بعد زیادہ تر دستیاب ذرائع اور ملازمین کو بارہمولہ لے جایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.