ETV Bharat / snippets

بیوی کی بے وفائی سے دلبرداشتہ نوجوان نے بریلی میں خودکشی کرلی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 12:53 PM IST

Heartbroken by his wife's infidelity, the young man committed suicide in Bareilly
بیوی کی بے وفائی سے دلبرداشتہ نوجوان نے بریلی میں خودکشی کرلی (PHOTO Credit Etv Bharat)

بریلی: بہاری تھانہ علاقہ کے ایک نوجوان نے بیوی کی بے وفائی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ گاؤں بوڈا کے رہائشی بنٹو سنگھ ولد لکھی کی شادی آٹھ سال قبل تھانہ شاہی کے گاؤں بکانیہ چمپت پور کی راج کماری سے ہوئی تھی۔ بنٹو سنگھ کا ڈھائی سال کا بیٹا اور چھ سال کی بیٹی ہے۔ بنٹو کو شک تھا کہ اس کی بیوی بے وفا ہو رہی ہے۔ اس بات پر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ نوجوان نے جمعرات کی شام 6 بجے خودکشی کرلی۔ آر پی ایف اور مقامی پولیس تھانے نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.