ETV Bharat / state

Kulgam Free Medical Camp: کولگام میں طبی کیمپ منعقد

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 12:13 PM IST

سویک ایکشن پروگرام کے تحت 18 بٹالین سی آر پی ایف نے بیہی باغ، کولگام میں طبی کیمپ کا انعقاد کیا جہاں درجنوں مریضوں کا طبی معائنہ کرنے کے علاوہ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ Free Medical Camp Kulgam

کولگام میں طبی کیمپ منعقد
کولگام میں طبی کیمپ منعقد

ا

کولگام (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 18بٹالین نے کولگام کے بیہی باغ علاقے میں ایک طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ طبی کیمپ کے دوران مدعو کیے گئے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کی طبی جانچ کی جب کہ اس موقعے پر سی آر پی ایف کی جانب سے کیمپ میں آئے مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔

دن بھر جاری رہنے والے طبی کیمپ کی نگرانی 18بٹالین سی آر پی ایف کے ایڈیشنل کمانڈنگ آفیسر مہیش چودھری نے کی جنہوں نے اس موقعے پر کیمپ میں آئے آئے مقامی باشدوں سے بھی بات چیت کی۔ میڈیکل کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر شان نے 18BN کولگام کے عہدیداروں کے ساتھ کیا۔ مقامی آبادی نے سی آر پی ایف کی کاوشوں کی سراہنا کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے لوگ بڑی حد تک مستفید ہوتے ہیں۔ کیمپ میں آئے لوگوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

سی آر پی ایف افسران کا کہنا ہے کہ طبی کیمپ 18 بٹالین (سی آر پی ایف) کی مسلسل کوششوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے اور کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرامز کے ذریعے معاشرے کے ہر طبقے تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ ادھر، کیمپ میں بیہی باغ سمیت ملحقہ علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے درجنوں مریضوں نے کیمپ میں شرکت کی اور سویک ایکشن پروگرام کے تحت چھ ماہ میں کم از کم ایک مرتبہ اس طرح کا پروگرام منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.