ETV Bharat / state

Ayushman Bharat Health Insurance ہیلتھ انشورنس سے مریضوں کو راحت

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 6:54 PM IST

حکام کا کہنا ہے کہ کولگام، شوپیاں اور گاندربل اضلاع میں ہر ایک کنبے کے کم از کم ایک شخص کو گولڈن کارڈ فراہم کیا گیا ہے تاکہ وہ مرکزی سرکار کی ہیلتھ انشورنس اسکیم سے مستفید ہو سکیں۔ Central Govt’s Health Insurance Scheme

ہیلتھ انشورنس سے مریضوں کو راحت
ہیلتھ انشورنس سے مریضوں کو راحت

کولگام: مرکزی سرکار کی جانب سے وضع کی گئی ہیلتھ انشورنس اسکیم پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا اسکیم دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس اسکیم ہے جس کے تحت مریضوں کو جراحی سمیت ادویات کے لیے لاکھوں روپے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے کولگام اور شوپیاں اضلاع کے علاوہ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کی پوری آبادی کا احاطہ اسکیم کے تحت کیا گیا ہے۔Golden card Beneficial for Poor and Needy patients

ہیلتھ انشورنس سے مریضوں کو راحت

حکام کا کہنا ہے کہ اس اسکیم سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے صارفین کو گولڈن کارڈ بنانا ناگزیر ہے جس کے لیے ہر ضلع میں سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ متعلقہ محکمہ کے افراد گھر گھر جاکر لوگوں کو اس اسکیم کے فواد سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ گولڈن کارڈ بھی تیار کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شوپیاں، کولگام اور گاندربل اضلاع کی 100فیصد آبادی اس اسکیم کے دائرے میں شامل کر لی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان تینوں اضلاع میں ہر ایک کنبے میں کم از کم ایک شخص کو گولڈن کارڈ فراہم کیا گیا ہے۔ Golden Card Health Insurance

ادھر، مریضوں اور تیمارداروں کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کے ذریعے لوگوں خاص کر غریب عوام کو کافی راحت پہنچی ہے اور گولڈن کارڈ کے ذریعے اسپتالوں میں مفت علاج و معالجہ کے ساتھ ساتھ ادویات بھی مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.