ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Kisthwar: کشتواڑ میں منشیات فروش گرفتار

author img

By

Published : Dec 28, 2021, 3:21 PM IST

police have arrested  drug peddlers in kisthwar
کشتواڑ میں منشیات فروش گرفتار

سرحدی ضلع کشتواڑ میں جموں و کشمیر پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار Drug Peddler Arrested in Kisthwar کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان افراد سے منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔

کشتواڑ پولیس نے ڈپٹی ایس پی ڈی اے ار ضیاء الحق کی زیر نگرانی اور ایس ایچ او پولیس تھانہ چھاترو پرویز کھانڈے نے چھاترو بونڈا نالا کے نزدیک ناکا لگایا۔

چینگ کے دوران پولیس نے ایک منشیات فروش پیارے لال ولد رام ناتھ ساکن پارنہ چھاترو کو گرفتار کی اہے۔ملزم سے پولیس نے 95 گرام چرس بھی برآمد کیا ہے۔

ایس ایچ او چھاترو نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 75/2021 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Drug Smuggler Arrested in Kishtwar: کشتواڑ میں منشیات اسمگلر گرفتار

اس دوران ایس ایچ او چھاترو نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ڈریگس کو جڑ سے ختم کرنے میں پولیس کا تعاون دیں۔

اس سے پہلے پولیس نے عامر حسین منگنو ولد فرید حسین منگنو ساکن سیمنا کالونی کشتواڑ کے پاس سے نشے کے ٹیبلٹ برآمد کئے ہے پولیس نے ان کے خلاف این ڈی ی ایس ایکٹ کے تحت مقدمی درج کیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.