ETV Bharat / state

Domicile Certificate Issued To Foreign جعلی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اجرا کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج،ایس ایس پی کشتواڑ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 3:54 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے کشتواڑ میں ایک روہنگیا خاتون کو ڈومیسائل سرٹیفیکٹ جاری کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

Etv Bharat3-booked-in-kishtwar-over-issue-of-domicile-certificate-to-foreigns
جعلی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اجرا کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج،ایس ایس پی کشتواڑ

کشتواڑ: پولیس نے جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ایک روہنگیا خاتون کو ڈومیسائل سرٹیفیکٹ جاری کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پوسوال نے اس سلسلے میں میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ کے دچھن پولیس اسٹیشن کے حدود میں آنے والے علاقے میں کچھ روہنگیا افراد رہتے ہیں جن کی خواتین نے مقامی لوگوں کے ساتھ شادی کی ہے اور اب بچوں کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک روہنگیا خاتون کے شوہر نے انتظامیہ کو گمراہ کرکے اپنی بیوی کے لئے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ بنایا جو جعلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن دچھن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ جس اتھارٹی نے سرٹیفکیٹ اجرا کی ہے، سہولیت کار اور ملزم خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بھی اس میں ملوث ہوگا اس کے خلاف تحت قانون کارروائی کی جائے گی۔

قصبے میں رہنے والے دوسری جگہوں کے لوگوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ جو بھی یہاں دوسرے علاقوں سے آتے ہیں تو اس کو ہدایت ہے کہ وہ متعلقہ پولیس اسٹیشن پر رپورٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ مکان مالکان کو بھی چاہئے کہ وہ کرایہ داروں کے متعلق پولیس کو مطلع کریں۔

مزید پڑھیں:

نئے ڈومیسائل اسناد یافتہ زمین خریدنے کے اہل نہیں: جے کے انتظامیہ

ڈومیسائل سرٹیفکیٹ گھر گھر پہنچانے کی منفرد پہل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.