ETV Bharat / state

راہل گاندھی کا ترویوانانت پورم دورہ آج

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 8:55 AM IST

Rahul gandhi
Rahul gandhi

راہل گاندھی کے تروانانت پورم پہنچنے کے بعد کانگریس کے زیرقیادت یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کے تحت اسمبلی نشست مختص کرنے کے متلق فیصلے جلد ہی لئے جانے کا امکان ہے۔

کانگریس رہنما اور وایاناڈ کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی منگل کو ترویوانانت پورم کا دورہ کریں گے، راہل گاندھی فی الحال کیرالہ کے وایاناڈ میں تین روزہ دورے پر ہیں۔

راہل گاندھی کے تروانانت پورم پہنچنے کے بعد کانگریس کے زیرقیادت یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کے تحت اسمبلی نشست مختص کرنے کے متلق فیصلے جلد ہی لئے جانے کے امکان ہیں۔

راہل 23 فروری کو تیروانانت پورم میں رمیش چنیتھاتھلہ کی سربراہی میں ایشوریا کیرالہ یاترا کی اختتامی تقریب میں شریک ہوں گے۔

ایشوریہ کیرالہ یاترا 1 فروری کو کاساراگوڈ سے شروع ہوئی تھی، اب یہ یاترا کیرالا کے تمام اضلاع کا دورہ کرکے تروانانت پورم پہنچ چکی ہے۔

راہل گاندھی سہ پہر 2 بجے تروانانت پورم ہوائی اڈے پر اتریں گے، اس دوران کانگریس کے رہنماؤں اور اتحادی پارٹی رہنماؤں سے شام 3 بجے سے الگ الگ ملاقاتیں ہونی ہیں۔ اس کے بعد وہ یو ڈی ایف کے اتحادیوں کے رہنماؤں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

راہل گاندھی کرناٹک ریاستی کانگریس پارٹی کو مانی سی کیپن کی نئی تشکیل شدہ پارٹی کو یو ڈی ایف میں شامل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی دے سکتے ہیں۔ دریں اثنا یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ راہل گاندھی کپپن کے یو ڈی ایف میں شامل ہونے کے معاملے میں رمیش چنیتھاتھلہ اور کیرالہ کے سابق وزیر اعلی اومان چانڈی کی تجویز کی حمایت کر سکتے ہیں۔ چانڈی اور چنیتھاتھلہ، کیپن کے داخلے کے حامی ہیں اور انہوں نے کے پی سی سی کے صدر ملاپیپلی رامچندرن سے ناراضگی ظاہر کی تھی، جو عوام میں یو ڈی ایف میں کیپن کے شامل ہونے پر اپنا اعتراض اٹھاتے رہے تھے۔

راہل گاندھی اتحادیوں کو نشست جیتنے کے امکان کے بنیاد پر اپنے امیدواروں کا انتخاب کرنے کی تجویز کرسکتے ہیں۔ راہل گاندھی کی واپسی کے فوراً بعد کانگریس اپنے حلیفوں کے ساتھ بات چیت کا اختتام کرے گی اور آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کو حتمی شکل دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.