ETV Bharat / state

Rahul Gandhi Visit Wayanad راہل گاندھی کا آج وایناڈ دورہ

author img

By

Published : Aug 12, 2023, 9:00 AM IST

راہل گاندھی کا آج وایناڈ دورہ
راہل گاندھی کا آج وایناڈ دورہ

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی آج اپنے حلقہ کیرالہ کے وایناڈ کا دو روزہ دورہ کرنے والے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

نئی دہلی: راہل گاندھی لوک سبھا کے رکن کے طور پر بحال ہونے کے بعد پہلی بار دہلی میں اپنی رہائش گاہ سے جمعہ کو کیرالہ کے وایناڈ میں اپنے پارلیمانی حلقہ کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے پیر کو راہل گاندھی کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے 4 اگسٹ کو مودی کنیت معاملے میں ان کی سزا پر روک لگادی تھی۔

قبل ازیں منگل کو کیرالہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ صدر وی ٹی صدیق نے کہا کہ "راہل گاندھی 12 اگست کو وائناڈ آ رہے ہیں۔ ہم ان کے لیے پرتپاک استقبال کا انتظام کرنے جا رہے ہیں اور راہل گاندھی کے استقبال کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ ضلع کانگریس کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے۔ راہل گاندھی 12 اور 13 اگست کو اس اجلاس میں موجود ہوں گے۔ صدیق نے مزید کہا کہ ’’راہل گاندھی کا وائناڈ کی تاریخ میں بہت گرمجوشی سے استقبال کیا جائے گا۔ کانگریس پارٹی ذرائع کے مطابق راہل گاندھی کو 12 تغلق لین والا بنگلہ بھی دوبارہ الاٹ کر دیا گیا ہے۔ دہلی میں ایک رکن پارلیمنٹ کے طور پر راہل گاندھی کو بنگلہ الاٹ کرنے کے لئے اسٹیٹ آفس سے باضابطہ تصدیق نامہ بھی موصول ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم مودی منی پور کو جلانا چاہتے ہیں بجھانا ہی نہیں چاہتے: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو 24 مارچ کو انہیں کی سزا کے نتیجے میں ایوان زیریں کے رکن کے طور پر نااہل قرار دے دیا گیا تھا اور انہیں 'مودی کنیت' کے ریمارکس کے لیے دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ راہل گاندھی نے لوٹینس دہلی میں اپنا سرکاری بنگلہ خالی کر دیا تھا اور اپنی ماں سونیا گاندھی کی رہائش گاہ منتقل ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی کو سورت کی ایک عدالت نے 2019 میں ان کے 'مودی سرنیم' کے ریمارکس پر ہتک عزت کے مقدمے میں قصوروار ٹھہرایا تھا اور دو سال قید کی سزا سنائی تھی، کانگریس کے سابق صدر کو پارلیمنٹ کی رکنیت سے بھی نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.